
قدرت نے تمام ہی سبزیوں میں ایسے خواص رکھے ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بنا کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں تاہم کچھ سبزیوں کو ذائقہ اتنا بہتر نہیں ہوتا لیکن وہ صحت کے حوالے سے جادوئی فوائد رکھتی ہے انہی میں کریلا بھی شامل ہے۔
کریلا اپنے کڑوے ذائقے کی بنا پر کافی مقبول ہے تاہم اس کارس مختلف امراض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو اسے صحت سے بھرپور ایک معجزاتی مشروب بناتے ہیں۔
لوگوں کی اکثریت کریلے کے کڑوے ذائقہ کی بناپراسے اپنی غذا میں شامل نہیں رکھتی تاہم اس کے رس کی افادیت جان کراب آپ بھی اسے غذا میں شامل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
کینسر سے تحفظ
ایک تحقیق کے مطابق کریلے میں موجود اجزاء کینسر کی روک تھام میں بنیادی کردارادا کرتے ہیں۔
2016 میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کریلے کا رس گردن اور سر کے اسکواومس سیل کارسنوما میں ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتا ہے۔
ایک نیچروپیتھک ڈاکٹر سیرینا گولڈسٹین کا کہنا ہے کہ کریلا کینسر اور تابکاری کے لیے کیمو ادویات کے ساتھ تعامل کر سکتا ہے، اس لیے اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے
ڈاکٹر انجو سود، بنگلور میں مقیم ایک ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ کریلے کا جوس اینٹی آئی سی این فلامیٹری ہونے کی بنا پر آپ کے جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لہذا، یہ فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ جسم کے بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے جو آپ کے جسم میں ضرورت سے زائد سوڈیم کو جذب کرتا ہے۔ یہ فولک ایسڈ اور آئرن کے حصول کا بھی مؤثر ذریعہ ہے جو آپ کے دل کو صحت مند رکھنے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔
خون میں چینی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے
کریلے میں انسولین جیسا مرکب پایا جاتا ہے جسے پولی پیپٹائڈ یا پی انسولین کہا جاتا ہے جو قدرتی طور پر ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے۔
2011 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 4 ہفتوں کے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا ہے کہ 2000 ملی گرام کریلے کا رس مستقل طور پر استعمال کرنے سے خون میں گلوکوز کی سطح کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اس قسم کے مرض میں مبتلا ہیں۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کریلے میں موجود پودوں پر مبنی یہ انسولین ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کی بھی مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جرنل آف کیمسٹری اینڈ بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے کہ کریلا گلوکوز کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور گلیسیمک کنٹرول کو بہتر بناتا ہے۔
وہ لوگ جو ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور ہائپوگلیسیمک ادویات لے رہے ہیں، اگر وہ اپنے معالج کے مشورے سے روزانہ کریلے کارس پیتے ہیں تو وہ اپنی دوائیوں کی مقدار کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
ہاضمہ بہتر بنائے
نیویارک ہیلتھ اینڈ ویلنس نیوٹریشن ڈائریکٹر، جیکی جسٹس، ایم ایس، سی این ایس کا کہنا ہے کہ کریلا ہاضمے کی مختلف خرابیوں جیسے آنتوں کے سنڈروم، السر اور آنتوں کی سوزش کی بیماری کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2009 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کریلا معدے کے السر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ معدے یا ہاضمے کے مسائل میں مبتلا ہیں تو کریلے کے رس کو علاج کی غرض سے استعمال کر سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو یہ آپ کے نظام انہضام اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس طرح آپ تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔
کریلے کے مشروب بنانے کی ترکیب:
اجزاء:
اس مشروب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکا ہیں ان میں دو عد کریلے، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ شہد، ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی ادرک، حسب ذائقہ نمک اورکالی مرچ شامل ہے۔
ہدایات:
کریلے کو اچھی طرح دھوکر اس کے بیج اور سفید حصہ نکال دیں، اب سبز حصے کوکچھ دیر کے لیے نمک ملے پانی یا لیموں کے رس میں بھگودیں۔ پھر اسے بلینڈر میں ڈالیں ذائقہ بہتر کرنے کے لیے اس میں سیب یا لیموں کا رس، شہد، کالی مرچ اور ادر شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اسے چھان کر پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News