
خون کا یہ سادہ سا ٹسیٹ ڈیمنشیا سے قبل اس کے خطرے سے آگاہ کرسکتا ہے، تحقیق
سنگاپور: سائنسدانوں نے دوارن ٹیسٹ خون کے پلازما میں ایک ایسا مرکب دریافت کیا جو ڈیمنشیا کے خطرے کی پیش گوئی کرسکتا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، خون کے پلازما میں اروگوتھائنین کی کم سطح عمر رسیدہ افراد میں ذہنی پسماندگی اورڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے کی پیش گوئی کر سکتی ہے۔
Ergothioneine جسے ای ٹی بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا منفرد غذائی جز ہے جسے ایک صدی قبل چارلس ٹینریٹ نے دریافت کیا تھا۔
ای ٹی ایک امینو ایسڈ ہے جو بنیادی طور پر مشروم کے ساتھ ساتھ سرخ اور سیاہ پھلیوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم یہ ان جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے جنہوں نےای ٹی والی گھاس کھائی ہےجبکہ اسے کبھی کھبار بطور دوا کےبھی استعمال کیاجاتا ہے۔
لوگ اسے جوڑوں کے درد، جگرکے امراض، موتیا، الزائمر، ذیابیطس، امراض قلب، جھریاں اور دیگر مسائل کے لیے کا استعمال کرتے ہیں۔
بیری ہیلی ویل، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر، اور ان کی ٹیم کے مطابق ای ٹی جسم میں غذا یا سپلیمینٹ کی صورت میں جانے کے بعد کافی دیر تک جسم میں موجود رہتا ہے۔ جبکہ اس کی اعلیٰ سطح موجودگی میں یہ مخصوص خلیات اور بافتوں جیسے خون کے خلیات، آنکھیں، جگر، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ دماغ میں بھی پایا جاتا ہے۔
اس مقصد کے لیے محققین کی نے ایسے عمررسیدہ افراد میں خون کے پلازما کا ٹیسٹ کے ذریعے ای ٹی کی سطح کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ جن افراد میں اس کی سطح کم تھی ان میں ذہنی پسماندگی دیکھی گئی۔
یہ کیسے کام کرتا ہے ؟
محققین ای ٹی کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ پھیپھڑوں میں سوجن، جگر، گردوں اور دماغ کو پہنچنے والے نقصان کو کم کر سکتا ہے۔
یہ تحقیق جرنل اینٹی آکسیڈنٹس میں شائع ہوئی ہے۔
ہالی ویل نے ای ٹی کی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات اور بعد میں خلیوں کو مختلف قسم کے تناؤ اور زہریلے مادوں سے بچانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ چونکہ اس کا بنیادی غذائی ذریعہ مشروم ہے۔ اسی لیے یہ عمر رسیدہ سنگاپوری باشندوں میں ہلکی علمی خرابی کے کم ہونے کے خطرے سے وابستہ ہے۔
تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ اگر اس کی سطح کو برقرار رکھا جائے تویہ مستقبل میں ذہنی پسماندگی کے ساتھ ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News