Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ صبح چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ صبح چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

پاکستان میں چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

لیکن بعض لوگوں کو صبح کی چائے پینا پسند نہیں ہوتی تاہم ماہرین نے اب اس کا ایک حیرت انگیز فائدہ بتا دیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روز صبح کی چائے پینا بھولنے کے مرض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔

جی ہاں، یہ تحقیق سنگاپور کی یونگ لو لین اسکول آف میڈیسن میں کی گئی جس میں معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے صبح کی چائے بڑھاپے میں مختلف دماغی امراض (عموماً یادداشت کے مسائل) جیسے ڈیمینشیا یا الزائمر کے خطرے میں 50 فیصد تک کمی کرسکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ چائے کے پتوں میں شامل مختلف حیاتیاتی کیمائی اجزا طویل المدتی فوائد دے سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے فائدہ مند اثرات بڑھاپے میں ظاہر ہوتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تصویر میں سے اپنی پسندیدہ چائے منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تحقیق کے مطابق یہ اجزا دماغ کی رگوں کو خرابی اور دماغی خلیات کو تنزلی کے عمل سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان نتائج کو مزید پرکھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق اور معلومات اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر