Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیشانی پر موجود گہری جھریوں سے نجات کا آسان حل

Now Reading:

پیشانی پر موجود گہری جھریوں سے نجات کا آسان حل
جھریوں

پیشانی پر موجود گہری جھریوں سے نجات کا آسان حل

یہ بات درست ہے کہ عمر رسیدگی کے اثرات سب سے پہلے چہرے پر ظاہر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں فائن لائن اور جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔

چہرے پر جھریاں بڑھتی عمر کا ہی نتیجہ نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات یہ غیر صحت مند طرز زندگی کی جانب بھی اشارہ کرتی ہیں جبکہ نیند کی کمی بھی اس کا ایک اہم محرک ہے۔

ماہرین جلد کئی برس سے بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے لیے تحقیق کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف مصنوعات بھی متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ ان کے استعمال سے ان جھریوں کو کم کرنے یا ان کے ظاہر ہونے کے وقت کو دورکرنے میں مدد مل سکے۔ لیکن ابھی تک اس میں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے تاہم ان تمام پروڈکٹس میں کیمیکلز کی بھرمار ہوتی ہے جواکثر اوقات حساس جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں جھریوں سے تحفظ کے لیے یہ ماسک آزمائیں

یوں تو چہرے کی تمام ہی جھریاں بری معلوم ہوتی ہیں تاہم پیشانی پر پڑنے والی جھریاں بہت نمایاں اور دیگر کی نسبت گہری ہوتی ہیں جن کے لیے عموماً بوٹوکس کرنے کی سفارش کی جاتی ہے کیونکہ ان سے اکثر نجات حاصل کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں گھرمیں موجود کھانے پینے کی اشیاء اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہاں پر پیشانی کی ان گہری جھریوں کو دور کرنے کے تین آسان سے مراحل کا ذکر کیا جارہا ہے جو ان جھریوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

پہلا مرحلہ:

Advertisement

سب سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی دھولیں، اب ایک پیالی میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ شہد لے کر اچھی طرح ملائیں، اب اسے پیشانی پر لگاکر ہلکے ہاتھ سے صرف ایک منٹ کے لیے دائروں کی صورت میں مساج کریں تاکہ جھریوں کی صورت میں جمی پرانی جلد صاف ہوسکے۔ اس کے بعد چہرہ دھولیں۔

دوسرا مرحلہ:

اب اس موقع پر وٹامن ای آئل کے چند قطرے لے کر پیشانی پر لگا کررولر کی مدد سے ہلکے ہلکے سے ایک بار پھر مساج کریں تاکہ یہ جلد میں اچھی جذب ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: جھریوں سے پاک صحت مند جلد کے لیے یہ ماسک استعمال کریں

Advertisement

تیسرا مرحلہ:

وٹامن ای آئل لگا کر اب اس پر اسکاچ ٹیپ کوچند گھنٹوں کے لیے لگا دیں چاہے تو رات بھر لگا رہنے دیں۔ بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو روزدہرائیں۔ آپ دیکھیں گے چند ہی دنوں میں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر