Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانسی اور گلے کی خراش سے نجات کے لیے یہ آسان علاج آزمائیں

Now Reading:

کھانسی اور گلے کی خراش سے نجات کے لیے یہ آسان علاج آزمائیں
کھانسی

کھانسی اور گلے کی خراش سے نجات کے لیے یہ آسان علاج آزمائیں

سرد موسم میں کھانسی، بند ناک اور گلے کی خراش ہونا عام ہیں جنہیں موسمی انفیکشن کہاجاتا ہے  ۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس کے علاج کے لیے ڈاکٹری نسخوں پر عمل کرنے کے بجائے گھریلو علاج کو ترجیح دیتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات یہ دوائیں اتنی مؤثر ثابت نہیں ہوتی۔ اور کھانسی نزلہ برقرار رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں ہونے والی خشک کھانسی کے لیے یہ قدرتی علاج آزمائیں

Advertisement

اس مقصد کے لیے جو گھریلو علاج تجویز کئے جاتے ہیں ان میں سب سے آسان اور نہایت کار آمد طریقہ گرم پانی پینا ہے جوآپ کو سردیوں کی بیماریوں جیسے کہ گلے میں خراش اور کھانسی سے نجات میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

گر م پانی کھانسی اور گلے کی خراش دور کرنے کے ساتھ جسم کے لیے کس طرح فائدے مند ثابت ہوتا ہے جانتے ہیں۔

جب آپ کھانستے ہیں تو ایسی صورت میں گلے پر زور پڑتا ہے جس سے گلے میں خراش پیدا ہونے لگتی ہے اور اس خراش کی وجہ سے کھانسی مزید بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement

گرم پانی گلے کی خراش کو کم کرنے اور پٹھوں میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، اس طرح پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ، گرم پانی گلے میں جمع ہونے والے زہریلے مادوں کے اخراج کو یقینی بناتا ہے اس طرح گلے کی خراش سے نجات ملتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ گرم پانی پینے سے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملتی ہے، یہ بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے جو کھانسی کی اہم وجہ ہے۔

اس کے علاوہ، یہ مسلسل کھانسی کی وجہ سے ہونے والی رگڑ کو کم کرتا ہے۔ گرم پانی سلیری کی حرکت کو بھی بہتر بناتا ہے، منہ کے اندر سے بلغم کو صاف کرتا ہے، اس طرح آپ کو کھانسی سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔

کھانسی سے فوری آرام کے لیے کچھ گریلو علاج

ہدایات:

جب بھی آپ اپنے گلے میں درد یا کھانسی محسوس کریں تو ایک گلاس گرم پانی پی لیں۔

 گرم پانی کے گھونٹ پی کر ہائیڈریٹ رہیں جب تک کہ آپ بہتر محسوس نہ کریں۔

Advertisement

اپنے گرم پانی میں شہد شامل کریں یا لیموں نچوڑ لیں کیونکہ یہ کھانسی اور گلے کی خراش سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر