
گردے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں جو فاسد مادوں کو پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج کرتے ہیں، اس طرح یہ خون کے لئے کسی فلٹر کی طرح کا کام سر انجام دیتے ہیں۔
پانی کی مناسب مقدار اور متوازن غذا گردوں کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی میں اہم کردار ادا کتی ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ صحت مند طرز زندگی اپنائی جائے جیسے ورزش کرنا، اور چربی، پروٹین، وٹامنز، معدنیات اور کاربوہائیڈریٹس کی تجویز کردہ مقدار کے ساتھ متوازن غذا لینا شامل ہے۔
تو آج ہم آپکو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو گردوں کے امراض سے بچنے کے لئے کارآمد ہیں۔
سیب
سیب میں موجود مرکبات، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس گردوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتے ہیں۔
سیب فائبر کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے اس میں فائبر کی غیرمعمولی مقدار جسم سے زہریلے مادوں کوجذب کرنے سے پہلے ہی جسم سے باہر خارج کرنے میں مددفراہم کرتی ہے اس طرح گردوں پر بوجھ کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیب سوزش کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
بیریاں
بیریاں کم کیلوریزل لیکن طاقتور فائٹونیوٹرینٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو گردے کے خلیوں اور نیفران کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ یہ سوزش کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جبکہ اس میں فائبر، وٹامن سی، مینگنیز اور فولیٹ بھی موجود ہوتے ہیں۔
کرین بیریز، انفیکشن کو روکنے میں بے مفید تصور کی جاتی ہے اور یہ پیشاب کے نظام پر سکون بخش اثر ڈالتی ہے۔ رسبری، بلیو بیریز، اسٹرابیری اور چیری گردوں کی حفاظت اور صفائی میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، رسبری میں ایلاجیک ایسڈ نامی اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو گردے کی بیماری کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
لہسن
لہسن سپر فوڈ میں شامل ایک حیرت انگیز سبزی ہے جو گردوں کے امراض کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لہسن میں ایلیسن نامی جز پایا جاتا جواینٹی سوزش، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے، یہ سب گردے کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ادرک
ادرک کو صدیوں سے علاج کی غرض سے بطور دوا استعمال کیا جارہا ہے اس میں گردوں کے انفیکشن کو دور کرنے بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے۔
جنجرول ادرک میں پایا جانے والا ایک فعال اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے جو گردوں کے اندر بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
سبز پتوں والی سبزیاں
ان سبزیوں میں فولیٹ، وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر اور بہت سے دوسرے فائٹونیوٹرینٹس موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کوتوازن میں رکھ کر گردوں پر دباؤ کو کم کرتے ہیں، سوزش کو دور کر کے بلڈ شوگرکی سطح کو توازن میں رکھتے ہیں۔
خربوزہ
خربوزہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سوزش اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جو گردے، مثانے اور خون کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جبکہ تربوز میں لائکوپین ہوتا ہے۔
سرخ شمل مرچ
سرخ شملہ مرچ میں پوٹاشیم فولیٹ، وٹامن سی، وٹامن بی چھ ، اور فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو پورے جسم میں خون کے بہاؤ، توانائی کی پیداوار اور میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتا ہے، وٹان بی چھ اور فولیٹ خون کے سرخ خلیات کی تشکیل میں معاونت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرخ مرچ میں لائکوپین پایا جاتا ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو گردوں کو صحت مند رکھتا ہے ساتھ ہی گردوں کی خرابی کو بھی روکتا ہے۔
زیتون کا تیل
اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت بخش فیٹی ایسڈز سے بھرپور زیتون کا تیل گردوں کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ زیتون کے تیل سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جبکہ امراض قلب، ڈیمینشیا اور کچھ اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News