 
                                                      جلد کو نقصان پہچانے والی ان عادات سے دور رہیں
صحت مند اور خوبصورت جلد کی تمنا ہر انسان کو ہوتی ہے اکثر ایساہوتا ہے کہ آپ اپنی جلد کی حفاظت میں دنیا بھر کے جتن کر رہے ہو تے ہیں مگر آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ جو کچھ آپ غذا کے طور لے رہے ہیں وہ جلد پر کس طرح اثر انداز ہو رہی ہے اور ساتھ کچھ غیر صحت مند عادات جو جلد کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں ۔ آج یہاں آپ کو ان عادات کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے ۔
پانی زیادہ استعمال کریں
پانی زندگی کا لازمی جز ہے اس کی کمی مجموعی صحت پر اثر انداز ہوتی یہی وجہ ہے کہ پانی کی کمی سے جلد بھی اپنی شادابی کھو دیتی ہے ۔ اس لئے پانی کا استعما ل بڑھائیں ۔
میٹھا کھانا
بہت زیادہ میٹھا کھانا جہاں آپ کی صحت برباد کرتا ہے وہی جلد کے لئے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے ،لہذا میٹھے کے لئے چینی سے بنی چیزوں کو کھانے کے بجائے پھلوں کو اپنی غذا حصہ بنائیں جو صحت اور جلد دونوں کی حفاظت کی ضامن ہے ۔
صابن کا استعمال کم کریں
ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا جو صابن ہم چہرے پر استعمال کر رہیں ہیں اس میں کتنے ایسڈ ملے ہوئے ہے ۔ نادانی میں ہم اپنی جلد کو نقصان پہنچارہے ہوتے ہیں اس لئے صابن کا استعمال دیکھ بھال کر کریں ۔
معیاری میک اپ خریدیں
غیر معیاری میک اپ کا استعمال بھی جلد کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ ہمیشہ اچھے برانڈ کا میک اپ استعمال کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: جلد دوست ٹی ٹری آئل کے 4 حیران کن استعمال
بہت زیادہ نیند لینا
صحت مند انسان کے لئے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا از حد ضروری ہے جس طرح اس کی کمی سے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں اسی طرح اس کی زیادتی بھی نقصان دہ ہے زیادہ سونے سے چہرے پر جھائیاں پڑنے لگتی ہیں ،اور جلد اپنی رونق کھو دیتی ہی ہے ۔
دھوپ میں نکلنا
دھوپ میں موجود الٹراوائلیٹ شعاعیں جلد کو براہ راست متاثر کرتی ہیں تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور جانا بھی ہو تو سن اسکرین ضرور لگائیں اور چہرہ ڈھانپ کر باہر جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 