Advertisement
Advertisement
Advertisement

اخروٹ کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے

Now Reading:

اخروٹ کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے

اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے اور اسے سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس کے فوائد سے واقف نہیں ہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کا استعمال کھانے کے بعد نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول شریانوں میں جمع ہونے لگتا ہے اور ایتھیروسلی روسس (دل کی ایک بیماری) کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 4 یا 5 اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ٹو کے خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

اس کے علاوہ اخروٹ میں الفا-لینولینک ایسڈ بھی ہوتا ہے، جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement

بالوں اور جلد کے لئے اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد

جلد کی گہرائی سے صفائی

اخروٹ کے تیل سے جلد کا مساج کرنے سے گہرائی سے جلد کی صفائی ہوتی ہے اخروٹ کا تیل جلد کی گہرائی میں اتر کر اس کے صحت مند خلیات کو تقویت دیتا ہے جبکہ مردہ خلیات کو جلد سے باہر نکال پھینکتا ہے، ساتھ ہی اخروٹ کے تیل کے استعمال سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے، اس سے جلد تروتازہ اور خوبصورت ہو جاتی ہے۔

اخروٹ کا ماسک

اخروٹ کا استعمال کر کے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنانے کے لئے بتائے گئے طریقے سے اخروٹ کا ماسک بنا کر لگائیں۔

اخروٹ کے چار دانوں کی گری، دو چمچ جو، ایک چھوٹا چمچ شہد، ایک چمچ تازہ کریم اور زیتون کے تیل کے چار قطرے اچھی طرح ایک پیالی میں نکال کر اچھی طرح مکس کریں اوران کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔

Advertisement

اب آدھا گھنٹہ اس ماسک کو لگا کر رکھیں اور پھر اسے مساج کرتےہوئے دھو لیں، اس ماسک کو استعمال کرنے سے چہرے پر قدرتی چمک آئے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

بالوں کے لئے اخروٹ کا استعمال

اخروٹ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی بہترین ہے اخروٹ کے استعمال سے خواتین و مرد اپنے بالوں کو خوبصورت چمکدار اور کالا بنا سکتے ہیں، ایسے افراد جن کے بال کمزور ہیں وہ اپنی روزانہ کی خوارک میں اخروٹ شامل کریں اور بالوں میں اخروٹ کا تیل پابندی سے لگائیں۔

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیقات کے مطابق اخروٹ کے تیل کو شیمپوں کے ساتھ ملا کر بال دھونے سے بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کا گِرنا بھی کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر