
آج ہم آپکو نیم کے پتوں کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
نیم کا استعمال صدیوں سے ہوتا آرہا ہے، اس درخت کا ہر حصہ اپنے اندر حیران کن افادیت رکھتا ہے۔
تو آئیے ہم آپکو نیم کے پتوں کے چونکہ دینے والے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جلد کے مسائل
چکنی جلد کے لئے اس کا استعمال جلد کو نارمل رکھتا ہے اور جلد پر دانوں سے پڑنے والے نشانات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
چھائیوں کو ختم کر کے ایک جلد کو ٹون میں لے کر آتا ہے، اگر کسی وجہ سے جلن ہو رہی ہو تو اس کو ختم کر دیتا ہے۔
ایک مٹھی نیم کے پتے کے کر اسے ایک کپ پانی ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر بطور ٹونر استعمال کریں۔
یہ جلد پر موجود بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو صاف کر کے جلد کو رونق دے گا۔
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے مفید
نیم کے پتوں کا پیسٹ بنالیں اور اس میں اک چمچ شہد اور چٹکی بھر ہلدی شامل کر کے چہرے پر لگائیں۔
خشک جلد کے لئے نیم اور بادام کا تیل ملا کر لگائیں اور 20منٹ بعد دھو لیں، اس سے جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوگی۔
بالوں کی افزائش بڑھائے
نیم میں شامل اجزاء بالوں کی افزائش میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، اس کے تیل کی مالش کرنے سے سر میں خشکی اورسکری کاخاتمہ ہوتا ہے اور بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔
قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار
بخار کو کم کرنے کے لئے نیم چائے پینے کی سفارش کی جاتی ہے۔
ملیریا کے لئے نیم خاص طور پر تجویز کیا جاتا ہے، اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن یہ کئی بیماریوں کے خلاف حیرت انگیز کام سرانجام دیتا ہے۔
اینٹی فنگل و اینٹی بیکٹیریل خصوصیات
نیم کے پتے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ چکن پاکس کے علاج میں نہایت اکسیر ہے، اس مرض میں مبتلا مریضوں کو نیم گرم پانی سے نہلایا جاتا ہے جس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News