Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرش کی صفائی اس طرح کریں تاکہ آپ جراثیم سے محفوط رہ سکیں

Now Reading:

فرش کی صفائی اس طرح کریں تاکہ آپ جراثیم سے محفوط رہ سکیں

گھر کتنا ہی سلیقے اور قرینے سے سجا ہو مگر فرش صاف نہ ہو تو اس کا خوبصورتی کوگویا گہن لگ جاتا ہے گھر کی صفائی اسی وقت نظر آتی ہے جب فرش صاف ہو.

 آج کل گھروں میں ٹائل، اورماربل لگانے کا رجحان عام ہے جو دیکھنے میں حسین لگتے ہیں لیکن اکثر صفائی نہ ہو نے کی بنا پران میں کئی طرح کے داغ دھبے صاف ہو نے سے رہ جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے انہیں روز انہ کی صفائی کے ساتھ کچھ الگ کی طرح کی صفائی بھی درکار ہوتی ہے ۔ آج ہم آپ کو چند گھریلو اشیاء سے اس کی صفائی کا طریقہ بتائیں گے جن سے نہ صرف فرش چمکے گا بلکے مہکے گا ۔

لیموں اور نارنگی کے چھلکوں سے فرش چمکائیں

سفید سرکہ کی ایک لیٹربوتل میں میں چند لیموں یا نارنگی کے چھلکے ڈال کر دو ہفتے کے لئے رکھ دیں ۔ پھر کسی اسپرے بوتل میں آدھا سرکہ اور آدھا پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں ۔ اب اس سے کمرے،باتھ روم ، کچن کے فرش اور دیوار پر لگے ٹائل کے داغ دھبوں پر لگائیں یہ صاف ہو کر نئے جیسے ہو جائیں گے اورایک مسحور کن خوشبو ہر سو پھیل جائے گی ۔

بیکنگ سوڈا

Advertisement

داغ کو صاف کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا کو آزامائیں ۔ ایک چوتھائی کپ سفید سرکہ،ایک کھانے کا چمچ لکویڈ سوپ،ایک چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا اور دو گیلن تیز گرم پانی اور چند قطرے کسی خوشبودار آئل کے شامل کر کے گھر کے فرش کو صاف کریں یہ بلکل نیا محسوس ہوگا اور مہکنے لگے گا ۔

منٹی واش

ایک کپ سفید سرکہ،ایک کپ پانی ،آدھا چائے کا چمچ لکویڈسوپ اور چند قطرے پودینہ کا تیل شامل کر کے مکسچر تیار کریں ۔ یہ دیگر صفائی کے محلول سے کئی گناہ بہتر صفائی دے گا اور ساتھ ہی پودینہ کی خوشبو سے کیڑے ،مکوڑے اور چوہے سے گھر محفوظ رہے گا ۔

کائی اور پھپوندی کی صفائی کے لئے

کافی عرصے تک اگر گھر کے مختلف حصوں کی صفائی یا دھوپ کا گزرنہ ہو تو اور پانی جمع رہے تو کائی اور پھپوند پھیلنے لگ جاتی ہے ۔ اس کی صفائی کے لئے لیموں کا رس اور بیکنگ پاءوڈردو نوں ہم وزن لیں جتنا آپ کو درکار ہے اب اسے متاثرہ جگہ پر چند گھنٹوں کے لئے پھیلا دیں اور پانی سے دھو لیں ۔
جراثیم کے خاتمہ کے لئے

Advertisement

ایک کپ ماءوتھ واش کو ایک گیلن گرم پانی میں میں ملا کر اس سے فرش کی صفائی کریں یہ جراثیم کا خاتمہ کرے گا اور فرش صاف ہو جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر