Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرہ کی رنگت ایک ٹون میں نہ ہونے کہ وجہ اور علاج

Now Reading:

چہرہ کی رنگت ایک ٹون میں نہ ہونے کہ وجہ اور علاج
چہرے

چہرہ کی رنگت ایک ٹون میں نہ ہونے کہ وجہ اور علاج

مرد ہو یا خواتین چہرے کے نقوش کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہواگر چہرے پر داغ دھبے اور جلد ایک ٹون میں نہ ہوتو چہرہ کا حسن ماند پڑجاتا ہے۔

جلد کا ایک ٹون میں نہ ہونا ایک بہت ہی عام اور جلد کی ایک بے ضررحالت ہے، جس میں جلد کے کچھ حصے اپنی اصل رنگت سے کچھ گہرے ہوجاتے ہیں اس  طرح جسم کے ساتھ چہرے کی جلد پر داغ دھبے سے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بے رونق چہرے کی چمک منٹوں میں بحال کریں

Advertisement

جلد کے کچھ حصوں کی رنگت گہری ہوجانے کی اصل وجہ میلانن ہے جو اس جگہ پرزائد مقدار میں جمع ہوجاتا ہے، تاہم اس کی دیگر وجوہات بھی ہیں۔

جلد پر داغ دھبوں کی وجوہات

سورج کی روشنی میں وقت گزارنا

Advertisement

دھوپ اس مسئلے کی بنیادی وجہ ہے، جب آپ سورج کی روشنی میں وقت گزارتے ہیں توجلد ضرورت سے زیادہ میلانین پیدا کرتی ہے یہ ایک ایسا جز ہے جو آپ کی جلد، آنکھوں اور بالوں کی رنگت کا ضامن ہے۔ یہ جتنا زیادہ ہوگا رنگت اتنی ہی گہری ہوگی۔

یہ جزیو وی شعاعوں کو جذب کرتا ہے جو بالآخر آپ کی جلد کے خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس طرح سورج  کی روشنی کا براہ راست سامنا کرنے والی جلد کی رنگت گہری ہوجاتی ہے اور پھر جلد ایک ٹون میں نہیں رہتی۔

سوزش کے بعد ہائپر پگمنٹیشن

آپ کی جلد کے کسی بھی حصے میں مسلسل زخم کا ہونا یا ایکنی اور مہاسوں کا مستققل رہنا بھی جلد پر داغ دھبوں کا باعث بنتا ہے جس سے جلد کے کچھ حصوں کی رنگت گہری ہوجاتی ہے۔

ہارمونل تبدیلیاں

Advertisement

حمل کے دوران یا مانع حمل ادویات کا استعمال ہارمونز میں عدم توازن کا باعث بنتا ہے جس سے میلانین کی زیادہ پیداوارمیں اضافہ ہوسکتا ہے اس حالت کو میلاسما کہا جاتا ہے، اس طرح آپ کی جلد ناہمواردکھائی دیتی ہے۔ تاہم غیر معیاری میک اپ یا منشیات کا استعمال بھی میلاسما کا سبب بن سکتا ہے۔

بڑھتی عمر

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی رنگت بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔ چہرے اورجسم کے دیگر حصوں پر عمر سے متعلقہ دھبے پڑ جاتے ہیں۔

یہ جلد کے ایک ٹون میں نہ ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں تاہم اسے آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے جس کے لیے صبر شرط ہے۔ کیونکہ اسے دور کرنے کا کوئی بھی طریقہ اپنایا جائے اس کے نتائج سامنے آنے میں وقت لگے گا تو اسے دور کرنے کے لیے کوئی بھی طریقہ  کم از کم چند مہینوں تک جاری رکھیں۔

یہاں پر اس مقصد کے لیے کچھ قدرتی گھریلو علاج پیش کئے جارہے ہیں جو جلد کے داغ دھبوں کو دور کر کے آپ کی جلد کو ایک ٹون میں لے آئیں گے۔

Advertisement

دودھ، بیسن اور بیکنگ سوڈا

اس مکسچر کو بنانے کے لیے دو چائے کے چمچ بکری کا دودھ، ایک چائے کا چمچ بیسن اور ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا درکار ہے۔

Advertisement

ایک پیالی میں ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پرٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

بکری کا دودھ غیر معمولی طور دودھ کی دیگر اقسام کی نسبت جلد کے لیے بہترین ہے اس کی وجہ اس کا پی ایچ لیول ہے جوآپ کی جلد کے قریب ترین

ہے۔ اس میں لییکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جسے ہلکا ایکسفولییٹر کہا جاتا ہے۔ بیسن جلد کو صاف کرنے، ٹیننگ کو کم کرنے اور جلد کے رنگ کو ہلکا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

  لیموں، چینی، اور ناریل کے تیل کا اسکرب

اس اسکرب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل، ایک کھانےکا چمچ پسی دار چینی اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کارس شامل ہے۔

ایک پیالی میں تمام اجزاء کو مکس کریں، اب اس اسکرب کو اپنے چہرے پرلگاکر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں لیکن آنکھوں کے اردگرد لگانے سے گریز کریں۔ خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

Advertisement

لیموں کے رس میں موجود اجزاء جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتے اس طرح جلد ایک رنگت میں آجائے گی۔ جبکہ دارچینی جلد پر جمی کھردری جلد کو صاف کرنے اور ناریل کا تیل جلد کو نمی فراہم کرنے میں مددفراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر