Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے کی جلد کوایک نئی چمک اور دلکشی دینے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

Now Reading:

چہرے کی جلد کوایک نئی چمک اور دلکشی دینے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں
چہرے

چہرے کی جلد کوایک نئی چمک اور دلکشی دینے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

چہرہ شخصیت کا آئینہ ہے اسی لیے چہرے کی جلد کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ چہرے کی جلد کی جتنی صاف اور ہموار ہوگی اتنی ہی یہ خوبصورت اور چمکدار دکھائی دے گی۔

جلد کی حفاظت کے لیے جہاں متوازن غذا، مناسب مقدار میں پانی کا استعمال اور بھرپور نیند ضروری ہے وہی اس کے صحت اور صفائی کے لیے مختلف اسکرب اورماسک کا استعمال بھی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ان 10 عادات سے پرہیز کریں جو چہرے پر کئی برس کا اضافہ کر دیتی ہیں

Advertisement

خواتین کی بڑی تعداد اس مقصد کے لیے کئی طرح کے کیمیکلز کا استعمال کرتی ہیں جو جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ کچھ مضر اثرات بھی چھور جاتے ہیں اسی لیے اب خواتین چہرے کی چمک اور رونق بڑھانے کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال کرتی ہیں جو ہر طرح کے مضر اثرات  سے پاک ہونے کے ساتھ بہترین نتائج دیتے ہیں۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پر چہرے کی چمک بڑھانے اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ایک ایسا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد آپ کی جلد پہلے سے کہیں زیادہ چمکنے لگ جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جاپانی خواتین اپنی چہرے کی خوبصورت بڑھانے کے لیے کیا استعمال کرتی ہیں؟

اس آمیزے کو بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ نیم کا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ بیسن اور چائے کاچمچ چقندر کاپاؤڈردرکار ہے اب اسے ایک بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس آمیزے کا آدھا چائے کا چمچ لے کر اس میں ایک چائے کا چمچ بالائی اور ایک چائے کا عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

چہرے کو اچھی طرح  دھوکر اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور ایک سے دومنٹ تک ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اس کے بعد چہرہ دھولیں۔

Advertisement

 اب ایک نہایت  ہی نرم کپڑا یا تولیہ لے کر اسے گیلا کر نے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیں پھر اس میں بادام کے تیل کی تھوڑی سی مقدار ڈال کر اسے چہرے جس طرح پالش کی جاتی ہے پھریں آپ دیکھیں گے آپ کی جلد بہت زیادہ چمکے لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر