Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکرقندی میں لیموں ڈال کر کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے

Now Reading:

شکرقندی میں لیموں ڈال کر کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے
شکرقندی

شکرقندی میں لیموں ڈال کر کھانا کیوں ضروری ہے؟

ان گنت خصوصیات کی وجہ سے شکر قندی کو سپر فوڈ کہا جاتا ہے، یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔

شکرقندی میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ صرف معدے کے لئے نہیں بلکہ دماغ کے لئے بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔

شکرقندی میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے کو قوت مدافعت اور بصارت تیز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

شکرقندی میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، گڈ کاربز اور پروٹین پایا جاتا ہے۔

شکرقندی میں لیموں ڈال کر کھانے کا فائدہ

Advertisement

لیموں نچوڑنے سے ابلی ہوئی شکرقندی کا ذائقہ تو دوبالا ہوتا ہی ہے لیکن لیموں اس کے فائدوں کو بھی دگنا کردیتا ہے۔

لیموں کے عرق میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس شکرقندی کے ساتھ مل کر زہریلے مادوں کا خراج تیز کردیتے ہیں۔

لیموں ترش ہوتا ہے جس کی وجہ سے شکرقندی کی مٹھاس جسم میں توازن خراب نہیں کرتی، اس کے علاوہ لیموں بھاری پن کم کرتا ہے اور کھانا جلدی ہضم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکر قندی: بیش بہا فوائد کا خزانہ

شکرقندی میں موجود وٹامن بی 6 دل کی بہت سی بیماریوں کی وجہ بننے والے ہوموسیٹین کا لیول کم کرتا ہے، شریانوں کو لچکدار بناتا ہے اور آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت مفید ہے۔

Advertisement

شکرقندی میں پایا جانے والا وٹامن اے کینسر سے بچاؤ میں مدد گار ہے کیوں کہ اس میں کیروٹینائیڈ پایا جاتا ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

شکرقندی اندرونی صحت کے ساتھ حسن میں اضافے کا سبب بھی ہے۔

مختلف وٹامنز جلد کو چمکدار بناتے ہیں۔

خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے رنگت نکھر اٹھتی ہے۔

معدے کو صاف کرتا ہے اور السر کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر