
گھریلو اسکرب بناتے وقت یہ 4 اجزاء ہر گزاستعمال نہ کریں
جلد کی صحت اور حفاظت میں ایکسفولیٹ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ ایکسفولیشن کے لیے اسکرب کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عموماً ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے جو جلد کی کھردری سطح کو صاف کر کے اسے ہموار بناتے ہیں۔
تاہم گھر پر تیار کئے جانے والے اسکرب میں بعض ایسے اجزاء ملائے جاتے ہیں جو جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہ اجزاء بہت زیادہ سخت ہوتے ہیں دوسرا یہ کسی بھی محلول میں فوری حل نہیں ہوتے جانتے ہیں کہ وہ کون سے اجزاء ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی عمر سے کئی برس جواں نظر آنا چاہتے ہیں؟ تو یہ اسکرب استعمال کریں
چینی
چینی گھر میں تیار کئے جانے والے اسکرب کا ایک اہم جز ہے تاہم چینی چاہے سفید استعمال کی جائے یا براؤن دونوں کی سطح نوکیلی ہوتی ہے، اسے چہرے کے اسکرب کے طوراستعمال کرنا کافی سخت ثابت ہوسکتا ہے اور چہرے پرخراش کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے آئندہ اسکرب تیار کریں تو چینی کا استعمال نہ کریں۔
لیموں
لیموں کا اثر تیزابی ہوتا ہے چینی اور لیموں کو اسکرب کے طور پر ملانا چہرے کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیموں سخت ترین قدرتی اجزاء میں سے ایک ہے اور اسے کبھی بھی جلد پر نہیں لگانا چاہیے۔ یہ جلد کے قدرتی تیل کو اتار کر جلد پر خارش کا سبب بنتا ہے۔
اخروٹ
بازار میں بہت سارے ایسے اسکرب موجود ہیں جن میں اخروٹ موجود ہوتا ہے سچ تو یہ ہے کہ اخروٹ پر مشتمل اسکرب ہر کسی کے لیے نقصان کا باعث نہیں بنتا، لیکن حساس جلد پر یہ دانوں کا سبب بن سکتا ہے اس لیے اخروٹ ملا اسکرب استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔
کافی
یہ بھی ایک ایسا جز ہے جو اسکرب میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے ویسے تو یہ چہرے کے لیے محفوظ ہے لیکن اس کا باقائدگی سے استعمال جلد پر ہائپر پگمنٹیشن کا باعث بن سکتا ہے اس طرح جلد کی رنگت متاثر ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News