
سموسے کھانا صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
سموسے کھانا تقریباً سبھی کو پسند ہوتا ہے اور اکثر گھروں میں اسے شام کی چائے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں ڈاکٹر محمد عفان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں سموسے کھانے کے نقصانات بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد عفان کا کہنا ہے کہ ’سموسہ کھانا انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے کیوں کہ اسے حفظان صحت کے اصولوں کے منافی تیار کیا جاتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ 30 سال سے بیت الخلاء میں سموسے بنانے والا پکوان سینٹر سیل
انہوں نے کہا کہ ’عموماً اس کو بنانے میں گندا تیل استعمال ہوتا ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ صحت کے لیے خطرناک ہے‘۔
ڈاکٹر عفان قیصر کا کہنا ہے کہ ’اس کو کھانا ایسا ہی کہ انسان جان بوجھ کر آگ کے قریب جائے۔ تو اس میں تو نقصان ہی نقصان ہے‘۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عفان قیصر ماہر امراض جگر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News