
بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے صرف ان دو اجزاء کا استعمال کریں
بالوں کا لمبا، گھنا اور سیدھا ہونا شخصیت کو متاثر کن بناتا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے کئی طرح کے ٹریٹمینٹس کرواتی ہیں تاکہ بالوں کے حسن کومزید بڑھایا جاسکے۔ تاہم یہ کیمیکلزسے بھرپور طریقے بالوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ کئی طرح کے امراض کا بھی سبب بنتے ہیں۔
ان کیمیکلز کے استعمال سے بال پھیکے، خشک اور بے رونق ہوکر گرنے لگتے ہیں لیکن اب گھر میں موجود ان دو اجزاء سے آپ بالوں کو مستقل طور پر سیدھا کر سکتے ہیں جو بالوں کو سیدھا کرنے کے ساتھ ان کی قدرتی طور پر گھنا اور چمکدار بھی بنائے گا یہ بالوں کو سیدھا کرنے کا ایک قدرتی گھریلو طریقہ ہے جو یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کے بالوں سے بھی ناگوار مہک آتی ہے؟ تو اس سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں
بالوں کو سیدھا کرنے والے گھریلو طریقے
ایلو ویرا اورروغن زیتون
اجزاء:
بالوں کو سیدھا کرنے والے اس مکسچر کو بنانے کے لیے آدھا کپ ایلوویرا جیل اور زیتون کا تیل درکار ہے۔
ہدایات:
آدھا کپ ایلوویرہ جیل میں زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اسے اپنے سر اور بالوں پر اچھی لگائیں تیس منٹ بعد ہلکے شیموسے دھولیں۔
ناریل اور لیموں کا رس
اجزاء:
اسے تیار کرنے کے لیے آدھی پیالی ناریل کا دودھ اور دوکھانے کے چمچ لیموں کا رس چاہئے۔
ہدایات:
آدھی پیالی ناریل کے دودھ میں دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس شامل کر کے اچھی مکس کریں اور تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب اس پیسٹ کو سر اور بالوں میں اچھی طرح لگاکر گرم تولیہ کے پانچ منٹ کے لیے بالوں پر لپیٹ لیں۔ ہلکے شیمپو کا استعمال کرتے ہوئے بالوں کو دھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلد سے بالوں کا رنگ صاف کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں
زیتون کا تیل اور انڈہ
اجزاء:
اس مکسچر کو تیار کرنے کے لیے دو انڈے اور چارچمچ زیتون کا تیل کی ضرورت ہے۔
ہدایات:
انڈوں میں زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں اب اسے بالوں پر پینتالیس منٹ تک لگا رہنے دیں ہلکے شیمپو کا استعمال کرتے ہوئے دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News