Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاولوں کا پانی صحت اور جلد کیلئے فائدے مند، مگر کیسے؟

Now Reading:

چاولوں کا پانی صحت اور جلد کیلئے فائدے مند، مگر کیسے؟

اگر آپ چاولوں کو دھونےکے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو اس کے فوائد آج ضرور جان لیں۔

چاولوں کے پانی کے فوائد اتنے حیرت انگیز ہیں کہ آپ چاولوں کا پانی پھینکنا بھول ہی جائیں گی۔

چاولوں کے پانی کے فوائد

چاولوں کا پانی اگر چہرے اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے جلد نرم و ملائم جبکہ بال سِلکی اور سیدھے ہو جاتے ہیں کیونکہ چاولوں کے پانی میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ بالوں اور جلد کے لئے مفید ہیں چاول اور ان کا پانی بےشمار بیوٹی پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے

کیل مہاسوں اور جھائیوں کا خاتمہ

Advertisement

گرمی کے موسم میں جلد پر اضافی تیل آتا ہے اور دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر کیل مہاسے ہونے لگتے ہیں، ایسے میں اگر جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو دانے نکلنے لگتے ہیں اور پھر ان کے گہرے نشانات سالوں کے لئے چہرے پر داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔

چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے لئے بہترین دوا کے طور پر کام کرتا ہے، اور جلد کے کھلے مسام بھی بند کرتا ہے، اس کے لئے چاول دھو کر پانی چھان کر الگ کر لیں پھر اس پانی کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر تھوڑی تھوڑی دیر میں چھڑکیں۔

ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ہوں گے دانوں کے نشانات ختم ہوں گے اور اسکن ہائیڈریٹ رہے گی، چاولوں کے پانی سے رنگت بھی نکھرتی ہے اور جھائیاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

چاولوں کے پانی میں ٹشو یا سوتی کپڑا بھگو کر بھی چہرے پر رکھا جاسکتا ہے، روزانہ 15 سے 20 منٹ تک یہ عمل دہرائیں چہرے سے کیل مہاسے داغ دھبے اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کی جلد بن جائے کی ترو تازہ اور نکھری ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر