Advertisement
Advertisement
Advertisement

مضر اثرات سے بچنے کیلئے کونسی ’مچھلی‘ کتنی مقدار میں کھائیں؟

Now Reading:

مضر اثرات سے بچنے کیلئے کونسی ’مچھلی‘ کتنی مقدار میں کھائیں؟
مضر اثرات

مضر اثرات سے بچنے کیلئے کونسی ’مچھلی‘ کتنی مقدار میں کھائیں؟

موسم سرما میں مچھلی کا استعمال انسانی صحت کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلی میں ایک ایسی چیز بھی پائی جاتی ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہے۔

اس مضر چیز کو’ پارہ‘ کہتے ہیں، اس لیے  پارے کے نقصاندے اثرات سے بچنے کےلئے   مچھلی کھانے کےلئے احتیاط کرنی چاہئیے۔

مچھلی میں موجود اومیگا 3 اور فیٹی ٰایسیڈ ہوتا ہے جو سردیوں میں گھٹنوں کے درد کو کم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط  بناتا ہے اس لیے سردیوں میں مچھلی کے استعمال کو لازمی بنائیں۔

اگر آپ سالمن، میکریل، ٹونا اور دیگر اومیگا تھری سے بھرپور مچھلی زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کے درد اور سوزش کے خلاف بہتر دفاع حاصل ہوتا ہے۔

مچھلی میں پایا جانے والا ’پارہ‘ کیا ہے؟

Advertisement

سب سے یہ پہلے یہ جان لیں کہ مرکری( پارہ) کیا ہے؟

مرکری ( پارہ ) ایک بھاری دھات ہے جو قدرتی طور پر ہوا، مٹی اور پانی میں پائی جاتی ہے۔ اس کی 3 اہم شکلیں ہیں۔

1: عنصری

2: نامیاتی

3: غیر نامیاتی

کونسی مچھلی میں کتنا پارہ ہوتا ہے؟

Advertisement

پانی میں پائی جانے والی قسم نامیاتی (Methyl mercury) کہلاتی ہے۔ سمندری پانی میں میتھائل مرکری کی بہت کم مقدار ہوتی یے، لیکن سمندری پودے جیسا کہ الجی (Algae) اسے جذب کرتے رہتے ہیں۔

چھوٹی مچھلیاں ان الجیوں کو کھا کر مرکری جذب کرتی ہیں۔ پھر بڑی مچھلیاں ان چھوٹی مچھلیوں کو کھا کر اپنے جسم میں مرکری لیول بڑھاتی رہتی ہیں اور اس طرح اس چَین سے مچھلی کے گوشت میں میتھائل مرکری کی خطرناک سطح پروان چڑھتی ہے، جو انسانی جسم کے لیے بھی مہلک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ مچھلی کھانے کے 5 حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

انسانی بدن میں اس کا لیول بڑھنے پر یہ گردوں، اعصابی نظام اور دل پر حملہ کرتا ہے، جس سے کئی مہلک بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

وہ مچھلیاں جن میں پارے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے؟

وہ مچھلیاں جن میں مرکری (پارہ)  کی سطح بہت بلند ہوتی ہے، انھیں کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے، ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

Advertisement

Swordfish 0.995

Shark 0.979

King mackerel 0.730

Big-eye Tuna 0.689

Marlin 0.485

احتیاط

Advertisement

آپ مچھلی کے پارے کے بارے میں فکرمند تب ہی ہو سکتے ہیں جب آپ اسے سال کے بارہ مہینے کھاتے ہیں۔

تب آپ کو مندرجہ بالا ہدایات کی روشنی میں ایک مینو ترتیب دینا پڑے گا، جس پر عمل کر کے آپ پارے کے نقصان دہ اثرات سے بے فکر ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ کبھی کبھار یا مہینے میں 1 سے 2 بار مچھلی کھانے والے ہیں، تب آپ کو پارے کے بارے میں فکر کرنے کی زیادہ ضرورت نہیں، بس مندرجہ بالا ہائی مرکری مچھلیوں سے اجتناب برتیں۔

 

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر