Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ سنگھاڑے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ سنگھاڑے کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو سنگھاڑے کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ’سنگھاڑا‘ غذائیت سے بھرپور اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اسے کچا، ابلا ہوا اور آٹے کی طرح خشک اور پیس کر کھایا جا سکتا ہے۔

سردی کے موسم میں سڑکوں پر مختلف ریڑھی والے سنگھاڑے بیچتے ہوئے نظر آتے ہیں، یہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور معدنیات سے بھرپور ہے۔

بہت کم افراد اس کے بارے میں جانتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے تو آئیے سنگھاڑے کھانے کے فوائد جانتے ہیں۔

وزن کم کرے

Advertisement

سنگھاڑے  وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن ، معدنیات اور کاربوہائيڈریٹ سے بھر پور غذا ہے مگر اس کے اندر بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں سو گرام سنگھاڑا میں صرف 97 کیلوریز ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے

اس کے اندر پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

موڈ کو بہتر بنا کر پرسکون نیند کا باعث بنے

سنگھاڑے میں وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کے موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دماغی دباؤ کا خاتمہ کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے۔

مختلف انفیکشن سے بچاتا ہے

Advertisement

سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں پولی فینول اور فلیونائيڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو مختلف وائرس، بیکٹریا اور فنجائی سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

دوران حمل مدد فراہم کرے

سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے۔

اس کے خشک بیج خون کے بہاﺅ کو روک دیتے ہیں اور خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

صحت مند جلد اور بالوں کے لیے

سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاﺅڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس کے بیجوں کے پاﺅڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

اس کے غذائی فوائد صحت مند بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں، اسے آیورویدک اور یونانی ادویات میں کافی استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر