
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہوا میں خنکی بڑھنے لگتی ہے یہ موسم جہاں کئی موسمی امراض اپنے ساتھ لاتا ہے وہی جلد بھی کئی مسائل کا سامنا کرنے لگتی ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے پر نمایاں ہو تے ہیں اور چہرے پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں جس سے چہرہ کا حسن ماند پڑنے لگتا ہے اور اس موسم میں جلد اور بھی خشک ہوجاتی ہے۔
تو آج یہاں پرآپ کو ان جھریوں سے نجات کے لئے چند کا آمد ٹوٹکے بتا رہیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ جھریوں کو ختم کر سکتے ہیں۔
اجزاء:
اس مکسچر کو بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیسن، دو چائے کے چمچ شہد، ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور تین چائے کے چمچ کریم درکار ہیں۔
استعمال کا طریقہ:
ان تمام اجزاءکو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگائیں، 15منٹ کے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔اس سے جھریا دور ہوں گی اور جلد شاداب ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News