Advertisement
Advertisement
Advertisement

نایاب اور انوکھے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی زندگی آسان بنائیں

Now Reading:

نایاب اور انوکھے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کی زندگی آسان بنائیں

 خواتین کو گھروں کے کام کرتے ہوئے کئی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ اب مہنگے نسخوں کی بجائے چند تدابیر اختیار کرتے ہوئے آپ گھر کی صفائی اور دیگر مسائل میں مدد حاصل کرسکتی ہیں:

ٹوتھ  پیسٹ اور فرنیچر کی خراشیں

اگر فرنیچر پر معمولی خراشیں ہیں لیکن بدنما لگ رہی ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار اس پر لگائیں۔ اب ٹوتھ پیسٹ کو انگلی کی مدد سے دائروں میں گھمائیں۔ یہاں تک کہ خراش غائب ہوجائیں گی  آخر میں گیلا تولیہ پھیر کر اسے صاف کرلیجئے۔

 مومی رنگ اور ہیئرڈرائیر

اگر بچوں نے مومی رنگوں (کرے یون) سے دیوار کو خراب کردیا ہے تو اس کا بہت آسان حل موجود ہے۔ یہ موم گرمی سے پگھل جاتا ہے۔ اس لیے رنگوں سے آلودہ دیوار پر ہیئرڈرائیر کی گرم ہوا پھینکیں اور اسے کپڑے سے صاف کرتی رہیں، کچھ ہی دیر میں کریون بالکل صاف ہوجائیں گے۔

Advertisement

بیگ کی زپ کیسے کھولیں

کپڑوں اور بیگ کی زپ اکثر پھنس جاتی ہے اور ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ پوری زپ پر صابن پھیردیں یا پھر موم بتی کا موم گہرائی تک رگڑیں ۔ لیجئے زپ رواں ہوگئی اور آسانی سے کھولی اور بند کی جاسکتی ہے۔

گھریلو پینٹ کی بو اور پیاز

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کمرے میں رنگ و روغن کے بعد اس کے کیمیکل کی بو ایک عرصے تک محسوس کی جاسکتی ہے۔ یہ ناگوار بو بہت آسانی سے دور کی جاسکتی ہے۔

پیاز میں قدرتی طور پر یہ تاثیر ہوتی ہے کہ وہ درودیوار سے نکل کر کمرے میں گھومنے والی بو کو زائل کرتی ہے۔ جب جب کمرے سے باہر آئیں عین درمیان میں کچھ پیاز چھیل کر رکھدیں۔ کمرے کا دروازہ بند کردیں۔ ایک ہی روز میں پینٹ کی بو بھاگ جائے گی۔

شیشے پر پانی کی نشانات اور سرکہ

Advertisement

بارش کے بعد کھڑکیوں پر بہتے پانی کے نشانات رہ جاتےہیں۔ اس کا بہترین علاج سرکہ ہے۔ سرکہ لگانے سے یہ داغ فوری طور پر غائب ہوجاتے ہیں۔ عین یہی نسخہ عینک صاف کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر