
دوران حمل پیچیدگیوں کا سبب بننے والی اس سبزی کو کھانے سے گریز کریں
ماں بننا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے تاہم جب وہ حمل کے ادوار سے گزر رہی ہوتی ہے تو اسے بہت سی باتوں کے ساتھ غذا پر دھیان دینا بہت ضروری ہوتا ہے اس ضمن میں کچھ غذاؤں سے پرہیز کرنے کو بھی کہا جاتا ہے اسی میں ایک نہایت صحت بخش سبزی بیگن بھی شامل ہے۔
یہ بات درست ہے کہ حمل کے دوران متوازن اور غذائیت سے بھرپور کھانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ لیکن اکثر ایسی باتیں بھی جو صدیوں سے چلی آرہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کس رنگ کے پھل اور سبزیاں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
اسی طرح دوارن حمل بیگن کے استعمال سے گریز کرنے کو کہا جاتا ہے، جبکہ بیگن سب سے زیادہ سستی اور عام سبزیوں میں سے ایک ہے اس سے کئی طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جبکہ اس بہت ساری سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیاجاتا ہے۔
اس میں بہت سے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو بے خوابی، پیٹ کی گیس، ملیریا اور ہاضمے کے مسائل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دوارن حمل بیگن کے استعمال سے کیوں منع کیا جاتا ہے جانتے ہیں۔
حکمت میں دوارن حمل بیگن کے استعمال سے مکمل پرہیز یا اسے کم مقدارمیں استعمال کرنے پر زور دیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں فائٹوہارمونزکی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو ماہواری سے پہلے کے سنڈروم اور امینوریا کے علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس علاج میں بیگن ڈائیورٹک کا کام کرتا ہے۔ یہ روزانہ استعمال کرنے پر ماہواری کو تیز کر سکتا ہے جو حاملہ خواتین کے لیے بے حد مضر ہے کیونکہ اس طرح اسقاط حمل کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ حمل کے دوران بیگن نہ کھانے یہ ایک سب سے اہم وجہ ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیق محدود ہے۔
بیگن میں موجود کچھ اجزاء تیزابیت کا باعث بن سکتے ہیں جوحاملہ خواتین کے لیے مزید مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
بیگن میں نائٹریٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ نائٹریٹ آئن یہ ایک کیمیکل ہے جو قدرتی طور پر ماحول میں پایا جاتا ہے۔ تاہم یہ کھانے میں عام طور پر نائٹریٹ کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔
جبکہ نائٹریٹ آئن صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ خاص طور پر شیر خوار بچوں اور حاملہ خواتین میں۔
دوارن حمل بیگن استعمال نہ کرنے کہ یہ چند بڑی وجوہات ہیں۔ بیگن میں وٹامن اے، غذائی ریشہ اور آئرن کی کثیر مقدارموجود ہوتی ہیں یہ وہ تمام اہم غذائی اجزاء ہیں جن کی حمل کے دوران ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن، حکمت کے ذریعہ انکشاف کردہ اسباب کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News