Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ نیند لینا کس موذی مرض کو جنم دیتا ہے

Now Reading:

زیادہ نیند لینا کس موذی مرض کو جنم دیتا ہے
نیند

نیند انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اس کی کمی سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں دل کی بیماری سر فہرست ہے۔

 حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں لاکھوں افراد پر کی گئی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کم نیند لینے والوں میں ہی دل کے دورے کا خطرہ نہیں ہوتا بلکہ ایسے افراد بھی اس کے نشانے پر ہوتے ہیں جو کافی طویل نیند لیتے ہیں یا بہت زیادہ سونے کے شوقین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوری نیند کے لیے ان عجیب و غریب طریقوں کو آزمائیں

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند جسم کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند لینا انتہائی ضروری ہے جبکہ کچھ لوگوں کی نیند ہی کم ہوتی ہے اور وہ چند گھنٹے سو کربھی چاک وچوبند نظر آتے ہیں مگر ان کے علاوہ تمام عام صحت مند لوگوں کو اوسطاً 7  سے 9 گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔

جرنل آف دی امریکن آف کارڈیا لوجی کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق 4 لاکھ 61 ہزار347 افراد کی گئی جن کی عمریں 40 سے 69 کے درمیان تھی۔ اس تحقیق میں ان تمام افراد کی صحت اور نیند کے دورانیہ کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج کے مطابق روزانہ 6 گھنٹے سے کم نیند لینے والے افراد میں 6 سے 9 گھںٹے نیند لینے والوں کے مقابلے میں دل کے دورے کا خطرہ 20 فیصد تک پایا گیا۔ جبکہ دوسری جانب ایسے افراد جو روزانہ 9 گھںٹے سے زیادہ نیند لیتے تھے ان میں دل کے دورے کا خطرہ اور بھی زیادہ یعنی 34 فیصد پایا گیا۔

اس تحقیق کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی دریافت کیا کہ ایسے تمام افراد جنہیں موروثی طور پر دل کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے، وہ بھی روزانہ 6 سے 9 گھنٹے کی نیند لے کر دل کے دورے کا خطرہ 18 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر