 
                                                                              آج کل نت نئے کھانوں کی ترکیبیں کافی زورو شور سے بنائی جارہیں ہیں میٹھے پکوان ہو یا نمکین سب میں جدت آتی جارہی ہے گھروں میں دسترخوان نئے کھانوں سے سج رہیں ہیں اور سب ہی شوق سے کھا رہیں ہیں انہیں میں وافلز بھی شامل ہیں۔
 یہ میدہ دودھ اور انڈے سے تیار ہونے والا ایک منفرد میٹھا ہے جسے بچے ہو یا بڑے سب مزے لے کر کھاتے ہیں ،جبکہ کئی ممالک میں صبح کا آغاز اسی سے کیا جاتا ہے یعنی اسے بطور ناشتہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ وافلز کم وقت میں آسانی سے تیار ہونے والا میٹھا ہے تو آیئے جانتے ہیں اسے کیسے بنایا جاتا ہے ۔
اجزاء:
مکھن آدھاکپ
میدہ دو اور ایک چوتھائی کپ(دوسو ستر گرام)
نمک تین چوتھائی چائے چمچ
بیکنگ پاءوڈر ایک کھانے کا چمچ
پیسی ہوئی چینی ایک چوتھائی کپ (پچاس گرام)
انڈے دو عدد
ونیلا ایسنس دو چائے کے چمچ
دودھ دوکپ
ترکیب:
سب سے پہلے مکھن کو کسی برتن میں لے کر اچھی طرح پگھلالیں ۔ اب ایک پیالے میں میدہ، نمک، بیکنگ پاؤڈر اور پسی ہو ئی چینی ڈال کر مکس کریں ۔ اب ایک دوسرے پیالے میں انڈے، ونیلا ایسنس، پگھلا ہو امکھن اور دودھ ڈال کر مکس کریں اب اس مکسچر کو میدہ میں شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب وافلز میکر کو پر ہیٹ کریں اور اس میں تھوڑا سا مکسچر ڈال کر میکر کو بند کر دیں تین منٹ تک بیک کریں ۔
اگر آپ کے پاس وافلز میکر موجود نہیں تو یہ آپ اوون میں بھی تیار کر سکتے ہیں اس کے لئے وافلز ٹرے میں مکسچر ڈال کر اسے درمیانی ہیٹ پر پندرہ منٹ تک بیک کریں ۔ اب اسے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے کچھ دیر ہوا میں رکھیں، اب اس پر شہد، مکھن ، جیلی، چاکلیٹ ساس، کریم یا فروٹ ڈال کر پیش کریں لیجئے مزیدار وافلز تیار ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 