Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھرپر بلیچ کریم بنائیں، مضرصحت کیمیکلز سے جان چھڑائیں

Now Reading:

گھرپر بلیچ کریم بنائیں، مضرصحت کیمیکلز سے جان چھڑائیں

خواتین کی بڑی تعداد چہرے کی رنگت نکھارے اورفوری چمک لانے کے لیے بلیچ کا استعمال کرتی ہیں اوراب یہ اتنا عام ہوچکا ہے کہ اسے فیشل کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے۔

بازار میں دستیاب بلیچ میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بیرونی سطح کوصاف اورچہرے کے بالوں کو سنہرا کر دیتے ہیں، جس سے  چہرہ چمکنے لگتا ہے تاہم یہ آہستہ آہستہ جلد بیرونی سطح کے ساتھ انرونی سطح کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس سے چہرے پرداغ دھبے جھائیاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔

 تاہم یہ بلیچ آپ گھر میں موجود قدرتی اجزاء بھی تیار کر سکتے ہیں جو اس مضر بلیچ کی طرح فوری چمک تو فراہم نہیں کرے گا لیکن اس کا مستقل استعمال چند ہی دنوں میں آپ کی جلد کی رنگت کو صاف کر کے قدرتی چمک بحال کرے۔

اسے بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں سرفہرست  آلو کا پاؤڈرہے جسے پوٹیٹواسٹارچ بھی کہا جاتا ہے اس میں ایسیلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جلد کوداغ دھبوں کو دورکرکے رنگت کونکھارتا ہے اور اسے ایک ٹون میں لے آتا ہے۔

اس کے ساتھ آپ کو چاہئے لیموں کے چھلکے کا پاؤڈر جسے لیمن پیل پاؤڈرکہا جاتا ہے لیمن پیل پاؤڈر میں لیموں سے زیادہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو چہرے پر موجود براؤن اسپاٹ اور سورج کی مضر شعاعوں سے پڑنے والے دھبے کو دور کرنے مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اس بیلچ کا ایک اور اہم جز آملہ پاؤڈر ہے جس میں بہت ہی طاقت ور ایٹی آکسیڈیٹس اور وٹامنز پائے جاتے ہیں یہ بھی جلد کوایک ٹون میں لانے اور رنگت صاف کرکے صحت مند رکھتے ہیں۔

جبکہ قدرتی اجزاء سے تیار کی جانے والی بلیچ کا سب سے اہم جز ہلدی ہے جو اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت سپر فوڈ میں شامل ہے یہ صدیوں سے چہرے کو قدرتی چمک دینے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

اجزاء:

اس بلیج کو بنانے کے لیے ایک صاف خشک خالی بوتل میں دو چائے کے چمچ آلو کا پاؤڈر، دوچائے کے چمچ لیموں کے چھلکے کا پاؤڈر، دوچائے کے چمچ آملہ پاؤڈر اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

استعمال کا طریقہ:

سب سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں، اب ایک پیالے میں دوچمچ دہی لے کر اس میں آدھا بلیچ پاؤڈرکا شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ہلکے ہاتھ سے دائروں کی صورت میں مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اور چہرہ دھونے کے بعد فوراً کوئی بھی مؤسچرائزرکا استعمال ضرور کریں۔ بہتر نتائج کے لیے راوزنہ رات سونے سے قبل استعمال کریں اگر آپ حساس جلد کے مالک ہیں تو اسے ایک دن چھوڑ کر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر