
شکر کی کتنی اقسام ہیں اور کون سی صحت کے لیے مفید ہے؟
بچے ہو یا بڑے میٹھا بہت شوق سے کھاتے ہیں تاہم شکر سے بنی غذا صحت کے لیے مفید تصور نہیں کی جاتی۔
ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز شکر ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما میں یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں
اگرچینی کی اقسام کی بات کی جائے تو اس میں سفید اور براؤن چینی کافی مقبول تاہم اس کی اور بھی اقسام جیسے فریکٹوز، گلوکوز،سکروزاور لیکٹوز۔
چینی کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹاولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ 5 مصالحے کھانوں میں ملائیں ذائقے کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں
چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔ جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین چینی کو اتنا مفید قرار نہیں دیتے تاہم براؤن چینی کا معتدل استعمال صحت کے لیے اتنا نقصان دہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News