چھوٹے بچے ہاتھ پاؤں کیوں چلاتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پیدائش کے وقت بچہ اگرچہ بے بس اور لاچار ہوتا ہے لیکن دنیا میں پہلا سانس لیتے ہی اس کے چند جسمانی نظام متحرک ہو جاتے ہیں کہ اسے قابو کرنا مشکل ہو جاتاہے۔
چھوٹا بچہ اپنے جسم کو حرکت دینے سے قاصر ہوتا ہے لیکن ایک ماہ کی عمر تک پہنچتے پہنچتے اپنے جسم کو حرکت دینے کے ساتھ ساتھ سر کو کسی وقت دائیں بائیں گھمانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔
چھوٹا بچہ اپنے سر کو سنبھالنے اور کھڑا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دائیں بائیں گھمانے کے قابل ہو جاتا ہے، اس دورانیے میں پشت کے بل لیٹے ہوئے اکثر سر اور ٹانگوں کو بیک وقت اٹھانے کی کوشش کرتاہے۔
سیکھنے کا یہ عمل اس کی جسمانی قوت میں نمایاں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
چھوٹے بچے ہاتھ پاؤں کیوں چلاتے ہیں؟ جانئیے
جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ حرکات بچوں کو مستقبل میں گھٹنے کے بل چلنے یا چیزیں تھامنے جیسے دیگر امور کے لیے تیار کرتی ہیں۔

جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل آکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہرین نے 12 نومولد بچوں(جو 10 دن سے چھوٹے تھے) کے ساتھ 10 تین ماہ کے بچوں میں حرکت دیکھنے والے ٹریکر نصب کیے تاکہ ان کی بے ساختہ حرکات کی پیمائش کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: روتے ہوئے بچے کو 5 منٹ میں کیسے سلائیں؟ جانیے آسان طریقہ
بچوں کے ٹانگیں چلانے یا اپنی جگہ سے سرک جانے سمیت یہ حرکات بغیر کسی مقصد یا بیرونی طاقت کے کی جاتی ہیں۔
سائنس دانوں نے لگائے گئے ٹریکر سے حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کو بعد ازاں ایک کمپیوٹر پروگرام میں ڈالا جس سے انہیں یہ تجزیہ کرنے میں مدد ملی کہ کس طرح بچوں کے پورے جسم میں موجود پٹھے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔
سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ بے ساختہ حرکات کے طرز بچوں میں حسِ حرکی (سینسری موٹر) کے نظام کی نشو نما میں مدد دیتی ہے۔ یہ نظام جسم کو پٹھوں کی حرکت باہمی رابطوں کو قابو کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر ہوشینوری کینازاوا کا کہنا تھا کہ اس تحقیق نے ماضی کے مطالعوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق بچوں میں اس حس حرکی کے نظام کی نشو نما ان حرکات کی تکرار کےسبب ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
