Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ غذائیں ’فریج‘ میں ہر گز نہ رکھیں، ورنہ آپ بیمار ہو سکتے ہیں

Now Reading:

یہ غذائیں ’فریج‘ میں ہر گز نہ رکھیں، ورنہ آپ بیمار ہو سکتے ہیں

 مو جودہ دور میں فریج ایک کارآمد ایجاد ہے جس کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے، مگر ضروری نہیں کہ ہر چیز کے لئے فریج ہی بہترین جگہ ہے۔

 ہمارے معاشرے میں یہ ایک معمول بن چکا ہے کہ ہر چیز کو فریج میں دیا جاتا ہے بلکہ اب تو اکثر خواتین کو فریج کی اس قدر عادت ہوچکی ہے کے بچوں کے سیرپ سے لے کر اپنے کاسمیٹک  تک کے لئے وہ اسے قابل اعتماد سمجھتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ہر قسم کی اشیاء خوردونوش کے لئے فریج ہی مناسب جگہ نہیں بلکہ بعض معاملات میں یہ صحت کےلئے نقصان کا باعث بھی بنتا ہے۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں ان اشیاء کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں جن کو فریج میں رکھنا فائدہ مند نہیں ہے۔

کافی

Advertisement

کافی میں ارد گرد کی اشیاء کی مہک اپنی اندر جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جبکہ فریج میں رکھنے سے اس کے اندر نمی اور بو پیدا ہوجاتی ہے۔

دوسری طرف فریج کا دروازہ باربار کھولنے سے اس کا درجہ حرارت گھٹتا بڑھتا رہتا ہے جس کے باعث کافی میں نمی پیدا ہو جاتی ہے۔

بہترین طریقہ یہ ہے 

بہترین طریقہ یہ ہے کہ کافی کو ائیر ٹائٹ جار(ایسا جار جس میں ہوا داخل نہ ہوسکے) میں کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔

آلو

Advertisement

آلو ان چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو ہر موسم میں پائی جاتی ہیں۔

آلو میں نشاستے پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کو انرجی فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔

آلو

آلوفائبر، کیلشیم،آئرن اور وٹامن پہ مشتمل ہوتے ہیں۔

سرد درجہ حرارت آلو میں موجود نشاستے کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔جس سے آلو کا قدرتی ذائقہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

فریج میں عموماً درجہ حرارت 35 ڈگری سے 38 ڈگری تک ہوتا ہے جبکہ آلو کو محفوظ کرنے کے لئے 45ڈگری بہترین درجہ حرارت ہے۔

Advertisement

بہترین طریقہ یہ ہے

سورج کی روشنی آلو کو خراب کرسکتی ہے، اس لئے انہیں نسبتاً ٹھنڈی، تاریک جگہ پہ دھوئے بنا محفوظ کرنا چاہئے۔

ممکن ہو تو انہیں کسی بوری یا کاغذکے تھیلے میں رکھیں جہاں سے بوقت ضرورت استعمال میں لایا جاسکے۔

پیاز

 پیازمیں بھی نشاستہ موجود ہوتے ہیں جن کو لمبے عرصے تک کار آمد رہنے کے لئے تاریک اورٹھنڈے درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

پیاز

Advertisement

اب اس سے آپ کے ذہن میں فوراً فریج کا خیال آیا ہوگا مگر ایسا کرنے سے پیاز میں نمی پیدا ہوتی ہے جس سے وہ جلد خراب ہو جاتی ہے۔

اسی لئے پیاز کو تاریک ہوادار جگہ پہ رکھنا چاہئے۔

بہترین طریقہ یہ ہے

پیاز اور آلو دونوں کو اکٹھا مت رکھیں کیونکہ پیاز گیس اور نمی چھوڑتی ہے جس سے آلو خراب ہو سکتے ہیں۔

شہد

 شہد کو ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پہ رکھنا چاہئے، اس ضمن میں بہترین انتخاب الماری ہوسکتی ہے، کیونکہ فریج میں رکھنے سے شہد میں موجود پانی جم جاتا ہے جس سے اس کو ڈٖبل روٹی پہ پھیلانے یا کسی بھی چیز کے ساتھ استعمال کرنے میں دقت ہوتی ہے۔

Advertisement

شہد

 لہسن

لہسن کو فریج میں رکھنا مناسب نہیں کیوں؟ وہ اس لئے کہ فریج میں رکھنے سے لہسن میں قدرتی طور پائے جانے والی نمی اس کے گلنے سڑنے کا باعث بنتی ہے۔

لہسن کو کھلی ہوادار‘ ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھنا بہترین ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ناصرف لہسن خراب ہونے سے بچ جائے گا بلکہ آپ اسے لمبے عرصے تک استعمال کر سکیں گے۔

لہسن

لہسن کے جوؤں کو الگ کر کے رکھنا بھی ان کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

ڈبل روٹی

ڈبل روٹی ایسی چیز ہے جو کہ عموماً دو دن میں ہی استعمال ہو جاتی ہے۔ اسی صورت میں ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنا حماقت ہے۔ فریج میں رکھنے سے ڈبل روٹی جہاں سخت ہوتی ہے وہیں یہ بدذائقہ بھی ہو جاتی ہے۔

ڈبل روٹی

ڈبل روٹی کو اچھے سے بند کرکے روم ٹمپریچر پر رکھنا ہی بہترین طریقہ کار ہے اور اگر آپ ڈبل روٹی کو دو ہفتوں سے زائد عرصے کے لئے محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ تو اسے فریزر میں رکھیئے فریز شدہ ڈبل روٹی کو تل کر یا روسٹ کر کے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر