
مٹر کون سی خطرناک بیماریوں سے نجات دلاتا ہے؟
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مٹر دل اور گردے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق مٹر کو ہری سبزی ہونے کے سبب پاور فوڈ بھی کہا جاتا ہے، مٹر میں کئی غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت اور تندرستی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی پائے جاتے ہیں۔
مٹر میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں، مٹر میں آئرن، زنک اور کاپر موجود ہوتے ہیں، جو سرد موسم میں جسم کو ضروری غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں۔
مٹر کا استعمال آنکھوں کی بینائی کیلئے انتہائی مفید ہے، مٹر میں موجود لیوٹن اور زیکزانتھن بینائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
مٹر وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ مٹر کو سردیوں میں عموماً ہر سبزی کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مٹر الزائمر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ مٹر میں پائے جانے والا سیلینیم جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News