
ان 10 عادات سے پرہیز کریں جو چہرے پر کئی برس کا اضافہ کر دیتی ہیں
عمر رسیدگی کے اثرات سب پہلے چہرے پر ظاہر ہوتے ہیں تاہم کچھ عادات بھی چہرے کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہیں۔
ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تادیر جواں دکھائی دے اور اس کے لیے سب ہی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم کچھ عادات ایسی ہیں جنہیں آپ جانے یا انجانے میں کرتے ہیں اور یہ آپ کے چہرے پر 10 سال کا اضافہ کر دیتی ہیں اس طرح آپ اپنی عمر سے کئی برس بڑے دکھائی دینے لگتے ہیں۔
تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ آپ روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی کر کے اس سے بچ سکتے ہیں۔ یہاں پر ان عادات کو ذکر کیا جارہا ہے جو اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
چینی کا زائد استعمال
جب آپ شکر کھاتے ہیں، تو یہ جسم میں جاکر گلوکوز میں تبدیل ہو کر خون میں شامل ہوجاتی ہے پھر یہاں سے یہ جلد کے پروٹین سے مل جاتی ہے، ایک بار جلد کے پروٹین سے ملنے کے بعد یہ نئے مالیکیولز جسے ایڈوانسڈ گلیکشن اینڈ پروڈکٹس کہاجاتا ہے بناتی ہے۔
آپ چینی کی مقدار جتنی زیادہ استعمال کریں گے یہ مالیکیولز اتنے ہی زیادہ بنے گے یہ مالیکیولز جسم کے ایلسٹن اور کولیجن پر منفی اثر ڈالتے ہیں جو آپ کی جلد کی لچک اور مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت زیادہ چینی جھریوں کا باعث بنتی ہے۔
آپ چینی سے بھرپور پراسیس شدہ کھانوں سے پرہیز کرکے ان مالیکیولز کی پیداوار کو کم کر سکتے ہیں۔
چینی کے مختلف نام ہیں انہیں دھیان میں رکھیں اور کوشش کریں کہ ایسی تمام غذاؤں سے پرہیز کریں جن یہ موجود ہوں جیسے کارن سیرپ، فرکٹوز، گلوکوز، سوکروز اور ڈیکسٹروز۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بے رونق چہرے کی چمک منٹوں میں بحال کریں
چکنائی والی غذائیں
ایک ماہر غذائیت اور فزیالوجسٹ کے مطابق، جواں دکھائی دینے کے لیے جسم کو کسی قدر چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے دل کی صحت کا ضامن اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جن اجزاء سے حاصل کیا جاسکتا ہے ان میں مچھلی جیسے ٹونا اور سالمن، اخروٹ اورسورج مکھی کے بیج شامل یں تاہم یہ چکنائی جلد کو ملائم اورجواں رکھنے میں اہم کردار دا کرتی ہے یہ جھریاں بننے کے عمل کو روکنے کے ساتھ دل اور دماغ دونوں کی صحت کو بھی بڑھاتی ہے۔
نشہ
نشہ کسی بھی صورت میں صحت کے ساتھ جلد کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتا ہے اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور اس طرح جھریاں پڑنے کے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور جلد کھردری اور خشکی ہو جاتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ہر قسم کے نشے سے دور رہیں۔
آلودگی
آلودگی صحت کے ساتھ جلد پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ یہ جلد کے بیرونی تہہ کو متاثر کرتی ہے اس طرح جلد اپنی قدرتی لچک کھونے لگتی ہے۔
آلودگی جلد کے کولیجن کو توڑ دیتی ہے اور جلد میں نقصان دہ فری ریڈیکلز پیدا کرتی ہے۔ اور یہ نقصان ہائپر پگمنٹیشن اور فائن لائنز کے صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
جلد پر مؤسچرائزر ضرور استعمال کریں یہ آپ کی جلد اور فضائی آلودگی کے درمیان حفاظتی تہہ کا کام انجام دے گا۔ ساتھ ہی دن کے اختتام پر چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
گہری اور پر سکون نیند
جسمانی صحت ہو یا جلد کی نیند نہایت اہمیت رکھتی ہے روازانہ رات میں آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ذہن کو پر سکون رکھتا ہے۔ نیند کی کمی یا زیادتی دونوں جلد کی رنگت کو متاثر کرتی ہے جوآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
نیند کے دوران جسم دن بھر میں ہونے والی ٹوپھوٹ کی مرمت کا کام انجام دیتا ہے اس طرح خلیات کو جوان ہونے اور مرمت کرنے کا وقت ملتا ہے۔
سن بلاک کا استعمال نہیں کرنا
سورج کی مضر شعائیں جیسے یو وی ریزجلد کو براہ راست متاثر کرتی ہیں جس سے چہرے کی رنگت گہری ہونے کے ساتھ جھریاں بھی نمودار ہونے لگتی ہیں۔
جب بھی گھر سے باہر جائیں مؤسچرائزر کے ساتھ سن اسکرین ضرور استعمال کریں تاکہ آپ سورج کی مضر شعاعوں کو محفوظ رہ سکیں۔
غیر متوازن غذا
ایک مشہور قول ہے کہ آپ جیسا کھاتے ہیں ویسا ہی نظر آتے ہیں آپ کی جلد کے ساتھ مجموعی صحت کا انحصار اس بات پر ہے آپ کس طرح کی غذا استعمال کرتے ہیں۔ یہ آپ کو جواں اور بوڑھا دکھا سکتی ہے۔ بہت زیادہ سادہ کاربوہائیڈریٹس اور چینی کا استعمال آپ کی جلد کے ایلسٹن مالیکیولز اور کولیجن کو متاثر کرسکتا ہے ساتھ ہی یہ جسم میں سوزش پیدا کرنے اور انسولین کی سطح کو بڑھاتے ہیں، جو جھریاں بننے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے سے بلیچ کے اثرات دور کرنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں
بہت زیادہ میک اپ کرنا
ہیلتھ ڈاٹ کام کے مطابق میک اپ کا ضرورت سے زائد استعمال چہرے کے مسامات کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس طرح اس میں میک اپ اور چکنائی جمع ہوسکتی ہے جو جلد پر ایکنی کا سبب بن سکتی ہے ۔
اس کے علاوہ میک اپ میں شامل کیمیکلز جلد کے قدرتی تیل کو ختم کرکے جلد کو خشک کر سکتے ہیں اس طرح جھریاں ظاہر ہوسکتی ہیں۔
تمباکو نوشی
تمباکو نوشی آپ کی ظاہری شکل وصورت میں سالوں کا اضافہ کر سکتی ہے۔ اس کا تعلق چہرے کی قبل از وقت جھریوں سے ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کولیجن میں کمی واقع ہوتی ہے۔
سگریٹ میں 4000 سے زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں سے اکثر ایلسٹن اور کولیجن کونقصان پہنچاتے ہیں۔ سگریٹ نوشی اور یہاں تک کہ اس کا دھواں بھی آپ کی جلد کے بلڈنگ بلاکس کو خراب کرتا ہے، جس کی وجہ سے جھریاں اور فائن لائن نمودار ہونے لگتی ہیں۔
تناؤ
یہ ایک ایسی حالت ہے جو سب سے زیادہ چہرے کو متاثر کرتی ہیں۔ یہ صرف جھریاں یا سیاہ حلقوں ہی کا باعث نہیں بنتی، بلکہ یہ ناخن، کیل مہاسوں یہاں تک کہ بالوں کے گرنے کا بھی سبب بن سکتی ہے۔ تناؤ میں رہنے والے افراد اپنی عمر سے کئی برس بڑے دکھائی دیتے ہیں۔
آپ تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوگا، مراقبہ، کِک باکسنگ یا کوئی دوسری سرگرمیاں اپنا سکتے ہیں جو تناؤ کو کم کرنے مددگار ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News