Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان اجزاء سے اینٹی ایجنگ فیس وائپس گھر پر بنائیں

Now Reading:

ان اجزاء سے اینٹی ایجنگ فیس وائپس گھر پر بنائیں
فیس

ان گھریلو اجزاء سے اینٹی ایجنگ فیس وائپس گھر پر بنائیں

چہرے کی جلد کی قدری چمک بحال رکھنے کے لیے اس کی صفائی نہایت ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے فیس وائپس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

فیس وائپس دن بھر چہرے پر جمنے والی دھول اور میک اپ کو صاف کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتے، یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد انہیں چہرے کی صفائی کے لیے استعمال کرتی ہیں تاہم بازار میں دستیاب وائپس میں اکثر ایسے اجزء شامل ہوتے ہیں جو حساس جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو ایک ایسے وائپس کی ضرورت ہے جس کے اجزاء آپ کی جلد کوممکنہ نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیسے ضائع نہ کیجئے، آپ کے کچن میں موجود قدرتی فیس کلینرآزمائیں

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایک ایسے اینٹٰی ایجنگ وائپس بنانے کے ترکیب پیش کی جارہی ہے جوجلد کو صاف ، چمکدار رکھنے کے ساتھ عمر رسیدگی کے اثرات دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

اینٹی ایجنگ وائپس بنانے کے ترکیب

:اجزاء

Advertisement

اس وائپس کو بنانے کے لیے سب سے پہلے اس کا محلول تیار کرنا ہے جس کے لیے آپ کو جواجزاء چاہئے ان میں ایک چوتھائی کپ نم گرم پانی، ایک چوتھائی چائے کا چمچ کاسٹائل صابن، آدھا کھانے کا چمچ ناریل کا تیل، اپنے من پسند ایسنشیل کے چند قطرے اور کوٹن وائپس شامل ہیں۔

ہدایات:

ان تمام اجزاء کوایک ساتھ ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اب خالی جار میں کاٹن وائپس ڈال کر اس میں تیار محلول شامل کریں یہاں تک کہ تمام وائپس محلول سے تر ہوجائیں، اب اسے گھنٹہ بھر ے لیے رہنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس میپنگ کیا ہے اور یہ کس طرح آپ کو صحت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے

Advertisement

فوائد:

کاسٹائل صابن

یہ ایک ایسا صابن ہے جو مختلف سبزیوں کے تیل سے تیار کیا جاتا ہے پہلے اس میں صرف زیتون کا تیل استعمال کیا جاتا تھا مگر اب ناریل کا تیل اس کا سب سے اہم جز ہے۔ آپ اسے گھر کے بنے ہوئے باڈی واش، لانڈری ڈٹرجنٹ اور ہینڈ صابن سے لے کر ہر چیز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پانی

Advertisement

چونکہ یہ وائپس کافی عرصے تک استعمال کئے جاسکتے ہیں اس لئے اس میں بیکٹریا کی افزائش کو روکنے کے ابلاہوا یا ڈسٹل پانی استعمال کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر