Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ چاہتے ہیں بچے جھوٹ نہ بولیں؟ جانئیے، آسان طریقے

Now Reading:

کیا آپ چاہتے ہیں بچے جھوٹ نہ بولیں؟ جانئیے، آسان طریقے
بچے

بچے جب بڑے ہورہے ہوتے ہیں تو ان میں کچھ بُری عادات بھی پروان چڑھ سکتی ہیں، جن میں سے ایک جھوٹ بولنا بھی ہے۔

اگر آپ کی بیٹی یا بیٹا بھی جھوٹ بولنے لگا ہے اور آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ان کی یہ عادت ختم کرنا مشکل ہے تو جان لیجئے ناممکن کچھ نہیں ۔

ہم آج آپ کو ایسے آسان طریقے متعارف کروا رہے ہیں جن پر عمل کرکے ان کی جھوٹ بولنے کی عادت کو ختم کیا جاسکتاہے۔

بچوں کی جھوٹ بولنے کی عادت ختم کرنے کے طریقے

سچ بولنے پر انعام دیں

Advertisement

گھر میں ایک قانون بنائیں،جس پر والدین خود بھی عمل کریں۔

بچوں کو سمجھائیں کہ ایمانداری سے کام لیں، بولتے وقت بھی ایمانداری کا مظاہرہ کریں، جھوٹ نہ بولیں۔

ذہانی قوت

بچوں کو بتائیں کہ جو ایمانداری کا مظاہرہ کرے اسے انعام میں کوئی چاکلیٹ دی جائے گی ،تاکہ بچے یہ دیکھیں کہ سچ بولنے سے انعام ملتاہے۔

بچوں کو زیادہ نہ ڈانٹیں

کوشش کریں کہ جب بچے کسی چیز کو توڑنے کے بعد ایمانداری سے سچ بتادیں تو اس وقت بجائے انہیں حد سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹنے کے، انہیں پیار سے سمجھائیں۔

Advertisement

یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر سچ بتانے کے بعد انہیں حد سے زیادہ ڈانٹا جائے گا تو آئندہ وہ سچ بتانے سے گریز کریں گے۔

سچ اور جھوٹ کے فائدے اور نقصان بتائیں

آپ کا بچہ جھوٹ بولنے لگا ہے تو پھر کہانیوں کی صورت میں اسے جھوٹ بولنے کے نقصان بتائیں۔

انہیں سچ بولنے کا درس دینے والی کہانیاں سنائیں، سچ بولنے کے فوائد بتائیں۔

بچے

والدین زیادہ غصہ نہ کریں

Advertisement

جن بچوں کے والدین غصے والے ہوتے ہیں، ان کے بچے جھوٹ کا زیادہ سہارا لیتے ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اگر سچ بولیں گے تو ان کے والدین انہیں مار بھی سکتے ہیں۔

 والدین اگر بچوں کے جھوٹ بولنے کی وجہ جان لیں تو ان کی یہ عادت ختم کروائی جاسکتی ہے۔

بچے احساس کمتری کا شکار تونہیں۔۔۔

اکثر بچے احساس کمتری کا شکار ہوکر اپنے دوستوں کے سامنے بڑی بڑی باتیں کرنے یا دوسرے لفظوں میں شیخیاں بھگارنے کے عادی ہوجاتے ہیں۔

اگر وہ کسی بات کو لے کر اداس ہے تو ان کی رہنمائی کریں، انہیں ان کی خوبیوں کے بارے میں بتائیں اور انہیں سمجھائیں کہ ہر انسان کے پاس ایک جیسی چیزیں نہیں ہوتیں یا ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر