
جانئے کس پھل میں کونسے وٹامنز پائے جاتے ہیں؟
صحت مند رہنے کے لیے صحت بخش غذا کے ساتھ مختلف وٹامنز کا تناسب بھی اہمیت رکھتا ہے۔
ایسے افراد جن میں غذائیت کی کمی ہو یا جو وزن کم کرنے کے لیے ایک ہی طرح کی غذا کھانے کے پابند ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں ان میں مختلف وٹامنز کی کمی ہونے لگتی ہے تاہم متوازن غذا کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وٹامن بی 12 کی کمی کن امراض کا سبب بنتی ہے
تقریباً تمام ہی پھلوں، سبزیوں، اجناس اور خشک میوہ جات میں مختلف اقسام کی وٹامنز موجود ہوتے ہیں تو یہاں ان تمام وٹامنز کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ کن غذاؤں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں تاکہ آپ مطلوبہ وٹامن کے لیے اسی غذا کا استعمال کریں۔
وٹامن اے
گوشت، جگر، انڈے، جھینگے، مچھلی، دودھ، شکرقندی، گاجر، کدو، پالک اور آم۔
وٹامن بی 1
سویا ملک اور تربوز۔
وٹامن بی 2
دودھ، دہی، پنیر اورتمام اقسام کے اناج۔
وٹامن بی 3
گوشت، مرغی، مچھلی، مشروم ، آلو اور تمام اقسام کے اناج۔
وٹامن بی 5
مرغی، ثابت اناج، بروکولی، ایواکاڈو اور مشروم۔
وٹامن بی 6
گوشت، مچھلی، پولٹری مصنوعات، دالیں، کیلے اور سویا۔
وٹامن بی 7
تمام اناج، انڈے، سویا بین اور مچھلی۔
وٹامن بی 9
اناج، پالک، بروکولی، دالیں اور نارنگی کارس۔
وٹامن بی 12
گوشت، پولٹری مصنوعات، مچھلی، آلو، بروکولی، شملہ مرچ، پالک، اسٹرابیری اور ٹماٹر۔
یہ بھی پڑھیں: اس اہم وٹامن کا استعمال امراض قلب سے تحفظ دیتا ہے
وٹامن سی
ترش پھل، آلو، بروکولی، شملہ مرچ، پالک، اسٹرابیری اور ٹماٹر۔
وٹامن ڈی
دودھ، سیریل اور چکنائی والی مچھلی۔
وٹامن ای
ویجیٹیبل آئل، سبز پتوں والی سبزیاں، ثابت اناج اور گریاں۔
وٹامن کے
بند گوبھی، انڈے، دودھ، پالک اوربروکولی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News