
ہرانسان زندگی میں کسی نہ کسی شخص سے محبت ضرور کرتا ہے بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ یہ محبت یک طرفہ ہوتی ہے اور سامنے والا شخص چاہتا ہے اس کے دل میں محبت کا جذبہ پیدا ہوجائے توایسی صورت میں چند عادات مددگار ثابت ہوسکتی ہیں جو یہاں پر پیش کی جارہی ہیں۔
جب بھی آپ اس شخص سے ملیں مسکرا کرملیں ،چاہے آپ مصروف ہی کیوں نہ ہوں۔
آپ اس سے بات کرتے وقت یا اس کے ارد گرد گھومتے وقت اپنا وزن ایک ساتھ دونوں پیروں پر نہ ڈالیں بلکہ کبھی ایک پیر پر کبھی دوسرے پیر پر وزن ڈال کر کھڑی رہیں ۔
کوشش کریں کہ اس شخص کے سامنے ہمیشہ دھیمے لہجے میں بات کریں ۔اپنی ذات میں خوش رہنے والی بنے اور گفتگو پر کنٹرول رکھیں ۔
جب آپ اس سے بات کر رہیں ہوں تو اپنے بالوں کو اپنی انگلیوں سے رول کریں ،یا بالوں کو سیٹ کریں ۔
اگر آپ کچھ عجیب شخصیت کی مالک ہیں جیسے زیادہ باتیں کرنے والی ہیں یا کبھی عجیب سی حرکت کر دیتی ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک اچھا سائن ہے کیونکہ لڑکے اس طرح کی لڑکیوں کو پسندکرتے ہیں۔
جب آپ ملیں ہلکے پھلکے لطیفے سنائیں ،اور کوشش کریں کہ میک اپ زیادہ نہ ہو بلکہ ایسا میک اپ کریں جو کہ نیچرل لگے۔ہمیشہ ہلکے کلر کے کپڑے پہنیں۔
پرفیوم ایسا لگائیں جس میں پھولوں کی مہک ہو ں ۔اور لباس کے معاملے احتیاط سے کام لیں،کپڑے کا ٹیکسچر اچھا ہو نا چاہئے۔
جب بھی آپ اس کے سامنے بیٹھیں دونوں گھٹنوں کو آپس میں ملا کر بیٹھیں اور اپنے بازوں کو گھٹنوں کے ساتھ رکھیں۔
اپنے آپ کو بے وقوف ظاہر نہ کریں۔شرم اور حیا کا دامن ہا تھ نہ جانے دیں۔ طرح ان کا اعتماد آپ بڑھتا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News