Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبز شملہ مرچ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Now Reading:

سبز شملہ مرچ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں
سبز شملہ مرچ

سبز شملہ مرچ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

شملہ مرچ کو تمام ہی سبزیوں میں سب سے ورسٹائل سبزی کہاجاتا ہے یہ پکوانوں کی زینت بڑھا کر اسے ایک نیا اور منفرد ذائقہ فراہم کرتی ہے۔

یہ کرکری سبزی کئی رنگوں میں پیدا ہوتی ہے اور ہررنگ مختلف خصوصیات کا حامل ہونے کے ساتھ صحت کے لیے مختلف طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تاہم بازار میں ہر جگہ یہ سبز رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔

سبز رنگ کی شملہ مرچ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کے علاوہ وٹامن اے، بی کمپلیکس اور سی کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جو جسم میں آزاد ریڈیکلز کے مضر اثرات کو متوازن کرنے اورآپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مددفراہم کرتے ہیں۔

ہری شملہ مرچ میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہڈیوں کے شدید امراض جیسے اوسٹیو ارتھرائٹس جسے گھٹیا کہتے ہیں سے منسلک درد اور سوجن کو دور کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

ہری شملہ مرچ دمہ کے مریضوں کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں فائٹونیوٹرینٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جوسانس لینے میں دشواری کو دور کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

اس میں نارنگی سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

 اگر آپ صحت مند غذا کے ساتھ سبز شملہ مرچ کا استعمال بڑھاتے ہیں تو آپ آسانی سے اپنی بڑی آنت کو جرثوموں اور زہریلے عناصر کے نقصان دہ اثرات سے بچا سکتے ہیں۔ اس طرح یہ بڑی آنت کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہری شملہ مرچ میں وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدارقوت مدافعت بڑھانے سے لے کر اعصابی نظام کو درست رکھنے تک معاون ثابت ہوتی ہے۔

جبکہ کیلشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مد دیتی ہے۔

  ہری مرچ کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات انہیں آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصانات کے خلاف انتہائی موثر بناتی ہیں۔ سبز شملہ مرچ میں موجود مختلف اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامنز، خاص طور پر وٹامن سی جلد میں کولیجن کی تشکیل میں مددگارثابت ہوتے ہیں اس طرح یہ جلد کی لچک میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ساتھ ہی عمر رسیدگی کے اثرات کو دورکر کے جلد کو جواں بناتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لذت اور غذائیت کا خزانہ شملہ مرچ

اس میں موجود فائٹونیوٹرینٹس دانے، داغ دھبوں، مہاسوں اور جلد کے دیگر انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

سبز شملہ مرچ  قدرتی سلکان حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ بالوں کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے ۔

جب آپ روزمرہ کی خوراک میں اس مرچ کو شامل رکھتے ہیں تو یہ آپ کے سر اور بالوں کی جڑوں میں دوران خون کو بڑھا کر بالوں کی نشوونما کے قدرتی محرک کے طور پر کام کرتا ہے اوراس طرح آپ کے بالوں کو تیزی سے لمبا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طرح بالوں کے گرنے کا بڑا مسئلہ سبز شملہ مرچ کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر