Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدرتی اجزاء سے تیار جلد کی مصنوعات الرجی کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق

Now Reading:

قدرتی اجزاء سے تیار جلد کی مصنوعات الرجی کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق
الرجی

قدرتی اجزاء سے تیار جلد کی مصنوعات الرجی کا سبب بن سکتی ہے،تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق جلد کی حفاظت کے لیے قدرتی اجزاء سے تیار کی جانے والی 94 فیصد مصنوعات مختلف اقسام کی الرجی کو جنم دیتی ہیں جو جلد پر دانوں اور خارش کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔

مرد ہو یا خواتین جلد کی حفاظت کے لیے کیمیکلز س بھرپورمختلف مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان کا کثرت سے استعمال جلد پر نقصان کا باعث بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ لوگوں کی اکثریت قدرتی اجزاء سے تیار مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں تاکہ جلد کومختلف کیمیکل سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اب قدرتی اجزاء سے تیار مصنوعات فروخت کی جارہی ہیں۔

اس ضمن میں کئی برانڈ اپنی مصنوعات کے لیے یہ دعویٰ کرتے ہیں ان میں سوفیصد قدرتی اجزاء استعمال کئے گئے ہیں اور یہ جلد کے لیے محفوظ ہیں۔ لیکن کیا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے؟

تحقیق کے مطابق حساس جلد کے لیے “قدرتی” مصنوعات تلاش کرنا عقلمندی نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ 94 فیصد جلد کی مصنوعات میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ییں جو الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔ کیونکہ جب ان قدرتی اجزاء کو پیک کیا جاتا ہے توان میں ایسے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا جو انہیں زیادہ دیر قابل استعمال بناتے ہیں اسی طرح  ان میں ایک خاص مہک بھی شامل کی جاتی ہے تاکہ انہیں استعمال کرنے کے بعد جلد پر مہک برقرار رہے۔

Advertisement

اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے دنیا بھر میں قدرتی اجزاء سے تیار کی جانے والی ہزاروں مصنوعات کے لیبل پر درج کی جانے والے اجزاء کی فہرست کا مطالعہ کیا کہ آیا ان میں ایسے اجزاء موجود ہیں جوجلد پر الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔

گورڈن بی جوکہ ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ ہیں اوران کے ساتھ ہی ہیوین گوئی جوکہ میڈیکل کے طالب علم ہیں ں دونوں نے اس  مطالعہ کے نتائج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ایسی مصنوعات جن پر قدرتی لکھا جاتا ہے صرف صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں ان میں کئی ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد پر الرجی اور خارش کا سبب بنتے ہیں لہذا حساس جلد والے افراد اسے دیکھ بھال کر خریدیں۔

Advertisement

ایسے افراد جنہیں الرجی ہوتی ہے تو معالج ان کے لیے ٹاپیکل سٹیرائڈز تجویز کرتے ہیں لیکن اسے زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا ہے اس کا زائد استعمال نقصان کا باعث بن سکتا یعنی اسے ہر تین ہفتوں میں صرف ایک بار استعمال کی اجازت دی جاتی ہے لیکن یہ جز قدرتی جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات میں اس قدر پایا جاتا ہے اور لوگ اس سے غافل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ خوشبو وہ محرک ہے جو سب سے زیادہ الرجی کا سبب بنتی ہے جو ان مصنوعات میں بکثرت استعمال کی جاتی ہیں۔ جب بھی کوئی قدرتی اجزاء سے تیار پروڈکٹ خریدیں لیبل ضرور چیک کریں کی اور بنا مہک کی پروڈکٹ خریدیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر