
جلد کی صحت اور دیکھ بھال کے لیے ان دواجزاء کو ملاکر استعمال کریں
صاف شفاف جلد چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے یہی وجہ ہے کہ چہرے کی جلد کی صحت وصفائی کے لیے ایسے اجزاء کا انتخاب کرنا چاہئے جو اس ضمن میں بہترین نتائج فراہم کریں۔
دیکھا گیا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد اپنی جلد کی دیکھ بھال میں ایک وقت میں صرف ایک ہی جز کو استعمال کرتی ہیں جیسے کوئی بھی وٹامن یا پیپٹائزکو کسی کے ساتھ ملاکر استعمال نہیں کرتی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ اجزاء کو ایک ساتھ ملاکر استعمال کرنے سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔ اس طرح کے فیوژن سے جلد چمکدار، ہموار اور صحت مند دکھائی دینے لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 3 دن میں جلد کا قدرتی حسن بحال کرنے کے لیے یہ ڈیٹوکس کلینزاسمودی آزمائیں
یہاں پر ایسے ہی 5 حیرت انگیز امتزاج پیش کئے جارہے ہیں جو آپ کی جلد کو ایک نئی رونق اور دلکشی فراہم کریں گے۔
جلد کے لیے 5 موثر امتزاج
وٹامن سی اور وٹامن ای
وٹامن سی جلد کی حفاظت میں سب سے زیادہ معروف اینٹی آکسیڈنٹ ہے، لیکن وٹامن ای بھی کسی سے کم نہیں ہے، یہ اہم وٹامن آپ کے علم کے بغیر آپ کی غذا اور جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار دونوں میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔ وٹامن ای ایک نمی بخش اور آرام دہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے، وٹامن سی جلد کو چمکدار بناتا ہے اور مستقل اینٹی آکسیڈنٹ فراہم کرتا ہے۔
نیاسینامائڈ اور سیلیسیلک ایسڈ
نیاسینا مائڈ جسے اکثر وٹامن بی 3 کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ جھریاں، ایکنی اور مہاسوں کے خلاف نہایت مؤثر ہے۔ دوسری طرف سیلیسیلک ایسڈ ایک بی ایچ اے ہے جسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مہاسوں کے علاج کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔ سیلیسیلک ایسڈ، ریٹینوائڈز، یا بینزوئیل پیرو آکسائیڈ ایسے کیمیکلز ہیں جو بہت زیادہ پمپلز اور مہاسوں سے نجات کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔
ریٹینوائڈز اور پیپٹائڈس
وٹامن اے کو جلد دوست وٹامن کہا جاتا ہے یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو بڑھاپے کے اثرات لے کرمہاسوں تک ہر چیز کا علاج کر سکتا ہے، یہ کولیجن کی تشکیل کو فروغ دینے اور جھریوں اور کھلے مسامات کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ وٹامن اے ریٹینول اور ریٹینائڈز میں موجود ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سن اسکرین اور وٹامن سی
جلد کے کئی مسائل سے بچنے کے لیے روزانہ سن اسکرین کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ بارش ہو یا دھوپ سن اسکرین کے ساتھ وٹامن سی کا امتزاج آپ کی جلد کو سورج کی شعاعوں اور آزاد ریڈیکل کے نقصان سے بہتر طور پر بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
ٹی ٹری آئل اور ہائیلورونک ایسڈ
جب ٹی ٹری آئل اور ہائیلورونک ایسڈ کو مہاسوں کے علاج کی غرض سے ملا جاتا ہے تو یہ قدرتی علاج حیرت انگیز نتائج فراہم کرتا ہے۔ ان کو ملا کر استعمال کرنے سے نہ صرف ایکنی دور ہوتی ہے بلکہ جلد بھی ہموار ہوکر چمکنے لگتی ہے۔
جلد کو صحت مند رکھنے اور ان مسائل کوروکنے کے لیے ان مخصوص طریقہ کار پر عمل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم، جب آپ مذکورہ بالا اجزاء کو یکجا کرتے ہیں، تو آپ کواپنی جلد کی ظاہری شکل اور ساخت میں نمایاں تبدیلیاں دکھائی دیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News