درد سے نجات کے لے ادویات کے بجائے یہ 8 درد کش غذائیں استعمال کریں
درد کسی بھی صورت میں ہو پریشانی کا باعث بنتا ہے اور اس طرح انسان روز مرہ کے معمول کے کام انجام دینے سے قاصر رہتا ہے۔
کبھی کبھار یہ درد دن بھر کے کام کے دوران ہونے والی تھکن کی وجہ سے بھی جنم لینے لگتا ہے جس کے لیےعموماً درد کش ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم آپ اس درد کوکسی دوا کے بجائے غذا سے بھی دور کر سکتے ہیں۔
مختلف پھلوں اور سبزیوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو درد کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کا باقاعدہ استعمال جسم میں ہونے درد سے نجات دالانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہاں پر ایسی ہی 8 درد کش غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جانئے تیز پات کس طرح موسم سرما میں آپ کوجوڑوں کے درد سے نجات دے سکتے ہیں
سرخ انگور
سرخ انگور میں ریزویراٹرول نامی جزپایا جاتا ہے جو ایک اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتا ہے، یہ طاقت ورمرکب ان انزائمز کو روکتا ہے جو بافتوں کے بگاڑ یا ان کی تنزلی کا باعث بنتا ہے۔
مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ریزویراٹرول جوڑوں کے درمیان لچک دار ٹشوکو بھی ہرطرح کے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے جو کمر درد کا سبب بنتا ہے۔
چیری
چیری میں بہت زیادہ اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو اسے ایک بہترین قدرتی درد کش دوا بناتی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ چیری گاؤٹ کی وجہ سے ہونے والے درد کو دور کرسکتی ہے۔
سالمن مچھلی
سالمن مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔ ان دونوں کا ایک ساتھ ہونا جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، خاص طور پر کمر اور گردن کا درد، تاہم درد دور کرنے کے لیے اس کا باقاعدہ استعمال کرنا ضروری ہے۔
ہلدی
ہلدی میں بہت ساری اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو اسے اوسٹیو ارتھرائٹس کے درد کے لیے ایک موثر درد کش دوا بناتی ہے۔ بہتر نتائج کے لیے ہلدی کو کالی مرچ کے ساتھ استعمال کریں تاکہ خون میں اس کے جذب ہونے کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ان 6 آسان طریقوں سے کمر کے درد سے نجات پائیں
دار چینی
دار چینی ایک بہترین قدرتی پین کلر ہے۔ آپ اسے مصالحے کے طور پر یا 2 چمچ شہد اور 1 چائے کا چمچ دار چینی ملا کر چائے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ گٹھیا کے درد کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔
ادرک
ادرک سپر فوڈ میں شامل ایک ایسی سبزی ہے جس میں بہت ساری اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کو درد سے نجات دینے میں مدد دیتی ہیں۔ ساتھ یہ متلی اور معدے سے جڑے امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ جو چیز اسے مزید حیرت انگیز بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے چائے سے لے کر سپلیمنٹس تک مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سویا
سویا اوسٹیو ارتھرائٹس گھٹنے کے درد کو کم از کم 30 فیصد یا اس سے زیادہ کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ 3 ماہ تک کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 40 گرام سویا استعمال کرنے سے مریض کے درد کی دوا کا استعمال کم از کم نصف تک کم ہو جاتا ہے ۔
کیفین
کیفین میں درد کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ورزش کے نتیجے میں ہونے والے درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ جارجیا یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیفین کی اعتدال پسند خوراک یا تقریباً کافی کے 2 کپ روز لینا، ورزش کے بعد ہونے والے درد کو کم از کم 50 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
