Advertisement
Advertisement
Advertisement

والدین کس احساس کے تحت بچوں کا ماتھا چومتے ہیں، ماہرین کا حیران کن انکشاف

Now Reading:

والدین کس احساس کے تحت بچوں کا ماتھا چومتے ہیں، ماہرین کا حیران کن انکشاف

اولاد والدین کی زندگی کی سب سے بڑی متاع ہیں اور وہ انہیں دیکھ کرہمیشہ ہی سرشار رہتے ہیں انہیں فرط محبت سے چومتے ہیں اور ہر وقت ان کی بہتر صحت، تعلیم اور مستقبل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

دنیا بھرمیں تمام ہی والدین اپنے بچوں سے محبت کے اظہار کے لیے مختلف انداز اپناتے ہیں کوئی ان کا ماتھا چومتا ہے تو کوئی کے ہاتھوں پر بوسہ دیتا ہے۔ کسی کے ہاں بچے کو گلے لگانا پیار کا ااظہار ہے تو کوئی گود میں اٹھا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔

تاہم ماہرین نے والدین کی جانب سے بچوں کے لیے پیش کئے جانے والے محبت بھرے جذبات اور ان کے اظہار کے طریقوں کو جاننے کے لیے تحقیق تو حیران کن نتائج سامنے آئے یعنی محبت کا ہر انداز ایک منفرد سوچ اور جذبہ سے منسلک تھا جانتے ہیں کہ آپ اپنے بچے سے محبت کے اظہار کرتے وقت کونسا انداز اپناتے ہیں اور اس کی پیچھے آپ میں کون سا جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔

بچوں کو محبت سے چومنا یا انہیں بوسہ لینا

Advertisement

والدین کی جانب سے بچوں کوپیار سے چومنا عام ہے اس کی چار اقسام ہیں یعنی جس جگہ بوسہ دیا جاتا ہے اس کا ایک سائنسی وجہ ہے جبکہ اس میں عمرکا بھی دخل ہے یعنی کس عمر میں یہ عمل کس جگہ پر انجام دیا جاتا ہے اور اس کے پیچھے کیا جذبہ چھپا ہوا ہے جانتے ہیں۔

فخر

آپ جب بھی اپنے بچے پر فخر محسوس کریں گے اس کے سر کے درمیان میں بوسہ دیں گے ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب بچہ تعلیم یا کسی میدان کامیابی حاصل کر کے والدین کا سر فخر سے بلند کرتا ہے تو ایسی صورت میں والدین اپنے بچے پرفخر محسوس کرتے ہوئے اس کے سر کے بلکل درمیان میں محبت سے چومتے ہیں۔

اطمینان اور سکون

جب بچہ اپنے والدین کی فرماں برداری کے سبب ان کے سکون کا باعث بنتے ہیں تو ایسی صورت والدین اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔ یہ اس بات کی علامات ہوتی ہے کہ والدین بچے سے بہت خوش اور مطمیئن ہیں۔

خواہش اور آرزو

Advertisement

والدین جب بھی بچے کو اپنی آرزویا خواہش قرار دیتے یا ان سے کسی خواہش کا اظہار کرتے ہیں توایسی صورت میں ان کے رخساروں کو پیار سے بوسہ دیتے ہیں جیسے کسی کو بیٹی کی خواہش ہو اور اسے رب کی جانب سے عطا کر دی جائے تووہ فرط جذبات میں اپنی بیٹی کے رخساروں کو چومنے لگتا ہے۔

محبت اور لگاؤ

شددت سے محبت اور لگاؤ کے اظہار کے لیے والدیں بچوں کے ہاتھوں کو چومتے ہیں۔

اسی طرح والدین بچوں کو پیارکے اظہار کے لیے کچھ اور بھی طریقے اختیاربھی کرتے ہیں جو یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔

 پیار سے کمرکو سہارنا

والدین بچوں کو پاس بلاکر اکثر ان کی کمر پر پیار سے ہاتھ پھیرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس وقت ان کو اپنے بچوں سے ہمدردی ہے۔ یعنی یہ عمل ہمدردی کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔

Advertisement

فخر

والدین کا بچوں کے ماتھے سے لے کر سر پر ہاتھ پھیرنا اور بالوں  کو سہلانا فخر کو ظاہر کرتا ہے۔

مثبت توانائی

اکثر والدین بچوں کے ماتھے پراپنے ہاتھ چند لمحوں کے لیے رکھتے ہیں تاکہ بچوں میں مثبت توانائی پہنچ سکے یہ عمل اکثر بچوں میں کسی پریشانی کے سبب کیا جاتا ہے۔

محبت اور نرمی

اگر والدین بچوں کے دونوں رخساروں پر اپنے ہاتھ رکھتے ہیں تو اس طرح وہ بچوں سے محبت، نرمی اور رحم دلی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔

Advertisement

اضطراب اور پریشانی

ایسی صورت میں والدین بچے کے ہاتھ کو اپنے دانوں ہاتھوں کے درمیان رکھ کر چند لمحوں کے لیے تھامے رہتے ہیں تاکہ کسی بھی سبب اضطراب یا پریشانی ہے تو وہ کم کی جاسکے اور اسے یہ احساس ہو کہ اس مشکل وقت میں اس کے وادین اس کے ساتھ ہیں۔

غصہ

بچے جب غصے میں ہوتے ہیں یا والدین کی نافرمانی کر رہے ہوتے ہیں تو اسی صورت میں والدین بچوں کے سینے پر ہاتھ کر انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ جس بھی کیفیت میں سکون کی حالت میں آجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر