Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹماٹر کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

Now Reading:

ٹماٹر کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جسے کھانا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس کی افادیت سے واقف نہیں ہیں۔

ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر متعدد اجزاء موجود ہوتے ہیں، اسے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کرکے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

 ٹماٹر کھانے کے حیران کن فوائد

لائیکو پین

ٹماٹر میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے ۔

Advertisement

ہائی بلڈ پریشر سے بچائے

روزانہ کی غذا میں ٹماٹر کو شامل کرکے ہائی بلڈ پریشر جیسے  مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم ہے ۔ غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے ۔

موٹاپے سے تحفظ

روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ امریکی سائنس دانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے ۔

جسمانی خوبصورتی

ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکوپین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں ۔ لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے ۔

Advertisement

جلد سے بلیک ہیڈ دور کرے

ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں ۔

کیل مہاسے دور کرے

ٹماٹر کو کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے، سی، کے اور تیزابی خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اس کے گودے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھونے کے بعد آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔

ہاضمہ بہتر

اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر