Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائپ ٹو ذیابیطس، کیا نیند کی کمی اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟

Now Reading:

ٹائپ ٹو ذیابیطس، کیا نیند کی کمی اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟
نیند سے متعلق سب سے زیادہ عام بیماریاں کون سی ہیں؟

دنیا بھر میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیلتا جارہا ہے یہ ایک دائمی مرض ہے جس کا ابھی تک مکمل علاج دریافت نہیں کیا جاسکا تاہم احتیاط اور پرہیزہی اس کا واحد علاج ہے۔

موٹاپا اور کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہوئی شرح ایسے عوامل ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے، اس طرح لوگوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کئی گنا  بڑھ سکتا ہے۔

یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں لیکن زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیا بیطس کی اس قسم میں جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتا ہے یا پھر لبلبہ اتنا انسولین پیدا نہیں کرپاتا جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کا لیول بڑھنےلگتا ہے جس سے جسم کے تمام اعضا صحیح طور پر اپنے افعال انجام نہیں دے پاتے، اور اس طرح بہت سی خطرناک بیماریوں کا خدشہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔

دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 462 ملین ہے تاہم لوگ صحت طرز زندگی اپنا کراس مرض کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

محققین اب بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کے تمام عوامل کو سمجھنے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔

دی سائنس آف ذیابیطس سیلف مینیجمنٹ اینڈ کیئر میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس بات پر غور کیا گیا کہ کس طرح نیند کا معیار لوکوگ میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

لہذا پہلے یہ جاننا نہایت ضروری ہے اس مرض کے بنیادی عوامل کون سے ہیں جو اس مرض کو خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے عوامل

ذیابیطس کا مرض ہر کسی کو لاحق نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ڈاکٹرحضرات اس ضمن میں کوئی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔ تاہم کچھ عناصر، جیسے جینیات یعنی موروثی ہونا ایک ایسا عنصرجسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم دیگرعوامل جیسے موٹاپا کم کر کےاور غیرمعیاری طرز زندگی کو بہتر بنا کر ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اندرونی سوزش، ہائی بلڈ پریشر، ہائی فاسٹنگ بلڈ شوگر لیول، اور کولیسٹرول کی غیر معمولی سطح جیسے عوامل کسی کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے خطرے میں کردارادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

نیند کا خراب معیار صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے

صحت مند رہنے کے لیے گہری اور پرسکون نہایت ضروری ہے نیندکی کمی یا معیاری نیند نہ لینا جسم کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

محققین اس بات کوسمجھنے کے لیے کہ نیند کی کمی کس طرح ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتی ہے ایک تحقیق کی جس میں 1,000 سے زیادہ شرکاء کو شامل کیاگیا۔

یونی ایس اے کی محقق اور مطالعہ کی مصنف ڈاکٹر لیزا میٹریسیانی نے میڈیکل نیوز ٹوڈے کو مطالعہ کے سیٹ اپ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، یہ مطالعہ نیند کے مختلف جہتوں اور ٹائپ 2 ذیابیطس بی ایم آئی، کولیسٹرول، اور سوزش کے خطرے والے عوامل کے درمیان تعلق کا جائزہ لینے کے کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے انہوں نیند کے میعار اور دورانیے کو ریکارڈ کرنے کے لیے مختلف مانیٹرکو استعمال کیا گیا جنہیں شرکاء کی کلائی پر پہنایا گیا تھا۔

محققین نے شرکاء سے پوچھا کہ انہیں کتنی بار سونے میں دشواری ہوتی ہے۔ پھر انہوں نے نیند کی خصوصیات کی پیمائش کرنے کے لیے شرکاء کی نگرانی کی، جیسے کہ وہ کتنی دیر سوتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جسم میں خون کے بہاؤکو نوٹ کیا اور ہر شریک کے باڈی ماس انڈیکس کا حساب لگا کر کارڈیو میٹابولک عوامل کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کیں۔

محققین نے پایا کہ نیند کی کمی کارڈیو میٹابولک صحت کو متاثر کر سکتی ہیں اور اس طرح ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔

Advertisement

کیا صرف کم نیند ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟

محققین کا کہنا ہے کہ ان کے  لیے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل ہے کہ نیند کا ناقص معیار کس طرح ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کوبڑھاتا ہے۔ تاہم، اس مطالعہ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نیند کے معیار کے بارے میں تصورات اور نیند کے معیار کی معروضی پیمائش دونوں کو مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر