 
                                                      کالی مرچ اور ہلدی کو ملاکر کھانے سے جسم میں کیا تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔
کالی مرچ اور ہلدی دونوں ہی اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت آپ کی صحت کو بہتر بناکر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ دونوں کو ہی مصالحوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہلدی اور زعفران، ڈپریشن میں افاقہ کرسکتے ہیں
ادرک کے خاندان سے تعلق رکھنے والی شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرتی ہے، ذیابیطس قابو کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر کئی اقسام کےسرطان میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ ان سب کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
اسی طرح کالی مرچ کہنے کو تو صرف ایک مرچ ہے لیکن یہ ننھی گیند اپنے اندر صحت مند جسم کے لئے بے پناہ افادیت رکھتی ہے اس میں بھی اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والے خواص بھی موجود ہوتے ہیں ۔ اس کا روز استعمال جسم کوکئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہلدی کہاں فائدے مند ثابت ہوتی ہے اور کہاں نہیں، جانئے حیران کن حقائق
جب ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کیاجاتا ہے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے یہاں پر ان دونوں کو ملا کر کھانے سے جو صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں پی کئے جارہے ہیں۔
ہلدی اور کالی مرچ کے صحت کے فوائد:
کینسر سے بچاؤ
کالی مرچ اور ہلدی کا مرکب کینسرسے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہلدی میں موجود کرکیومن کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ذیابیطس
ذیابیطس دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ذیابیطس کا ایک عام ضمنی پروڈکٹ خون کی نالیوں کا نقصان ہے۔ محققین نے بتایا ہے کہ کالی مرچ اور ہلدی میں پائے جانے والے مرکبات پائپرین اور کرکیومین آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو خون کی شریانوں کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
لہٰذا ذیابیطس کی پیچیدگیوں کو دور رکھنے کے لیے کالی مرچ اور ہلدی لیں کو ملا کر استعمال کرنا مفید ہے۔
ہاضمہ بہتر بنائیں
حکمت میں برسوں سے ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ہلدی کو استعمال کیا جارہاہے جدید مطالعات نے بتایا ہے کہ یہ پیٹ پھولنے اور اینٹھن کوبھی کم کرتی ہے۔
کالی مرچ اور ہلدی دونوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آنت میں ہاضمہ کے خامروں کی سرگرمی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اس طرح آپ کے نظام کو کھانے کو زیادہ آسانی اور تیزی سے پروسیس کرنے میں مدد ملتی ہے۔
جگر کی صحت
ہلدی جگر اورپت کی پیداوار کو بڑھا کر کولیسٹرول کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، کرکومین جگر کے خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے جو پیرو آکسائیڈ، گیلیکٹوسامین، تمباکو کے دھوئیں اور گھریلو کیمیکلز سمیت ٹاکسن کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اسی طرح کالی مرچ بھی جگر کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 