Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر آپ بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ آزمائیں

Now Reading:

اگر آپ بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یہ نسخہ آزمائیں

آج ہم آپکو صحت مند رہنے کا آسان سا نسخہ بتائیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق دن میں 3 سے 4 بار محض ایک منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں جیسے دوڑنا، تیز چہل قدمی، بھاری سامان اٹھانا یا تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے سے صحت مند اور فٹ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں یوکے بائیو بینک سے 25 ہزار سے زیادہ افراد کے جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حاصل کیا گیا اور پھر ان کا جائزہ لگ بھگ 7 سال تک لیا گیا۔

ان میں سے کوئی بھی فرد فارغ وقت میں ورزش کرنے کا عادی نہیں تھا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں 3 سے 4 بار دل کی دھڑکن تیز کردینے والی جسمانی سرگرمیوں سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح دل کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 3 سے 4 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں کو روزمرہ کے معمولات میں آسانی سے شامل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی سرگرمیوں کو معمول بنانا چاہیے جن سے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے کسی تیاری یا خصوصی صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ بس اپنے چلنے کی رفتار تیز کردیں یا گھر کے کام زیادہ پرجوش انداز سے کرکے بھی آپ خود کو فٹ اور صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں 11 بار ایک منٹ کے لیے سخت جسمانی سرگرمیوں سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 65 فیصد جبکہ کینسر سے 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر