Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنتوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان 6 غذاؤں سے دور رہیں

Now Reading:

آنتوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان 6 غذاؤں سے دور رہیں
آنتوں

آنتوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان 6 غذاؤں سے دور رہیں

صحت مند نظام انہضام ہی بہترین صحت کا ضامن ہے، آنتوں اور ہاضمہ کا نظام جتنا بہتر ہوگا اتنا ہی مدافعتی نظام مضبوط اور میٹابولزم تیز کام کرے گا۔

نظام انہضام کوصحت مند رکھنے کے لیے جہاں صحت بخش غذا اکا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے وہی کچھ غذائیں ایسی بھی جو اس کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

معدے میں ہاضمہ کے لیے جہاں کئی طرح کے کیمیکلزموجود ہوتے ہیں وہی کچھ  بیکٹریا بھی خوراک کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم معدے میں ایسے بیکٹریا بھی موجود ہوتے ہیں جو نظام انہضام کو متاثر کرتے ہیں یہ برے بیکٹریا کچھ خاص غذائی اجزاء پرنشوونما پاتے ہیں اگر یہ غذائیں زیادہ مقدار میں استعمال کی جائیں تو ان برے بیکٹریا کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے ہاضمہ کے ساتھ صحت بھی خراب ہونے لگتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آنتوں کی صحت کے لیے ناشتہ سے قبل اس میوے کا استعمال کریں

وہ کون سی غذائیں ہیں جانتے ہیں۔

   مصنوعی مٹھاس

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اکثر چینی کی جگہ مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرتے ہیں یہ آپ کے جسم میں شوگر کے عمل کے طریقے کو تبدیل کرکے ہائی بلڈ شوگر کا باعث بن سکتی ہے، جو ذیابیطس کا ممکنہ پیش خیمہ ہے۔ اس حقیقت سے قطع نظر کہ اس میں کیلوریز نہیں ہوتیں لیکن اسے ہضم ہونے کے لیے معدے سے گزرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی مٹھاس وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اس کے علاوہ، یہ برے بیکٹیریا کی افزائش میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جو ہاضمہ کے عمل کو متاثر کر کے وزن بڑھانے میں معاونت کرتےہیں۔

مارجرین

کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھن کا یہ متبادل پلاسٹک سے صرف ایک مالیکیول دور ہے؟ لیبارٹری میں تیار کردہ اور انتہائی پروسیس شدہ، مارجرین میں ٹرانس فیٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جوامراض قلب کے خطرے سے منسلک ہے۔

مارجرین کو مائع تیل یعنی پگھلنے سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی دباؤ، گرم، گیس کے سامنے سے گزارا جاتا ہے جسے ہائیڈروجنیشن عمل کہا جاتا ہے۔ مارجرین کا استعمال آپ کے آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے جو ہاضمہ میں مددفراہم  کرتے ہیں۔

پروسیسرڈ فوڈ

پراسیس شدہ اورریفائنڈ غذائیں آنتوں کی صحت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں ان میں کریکر، کوکیز، پیک شدہ کولڈ کٹس، چپس اور مائیکرو ویو میں تیار کئے جانے والے کھانے شامل ہیں۔

Advertisement

یہ غذائیں مختلف پریزرویٹوز، شکر، مصنوعی رنگ، اضافی کیلوریزکے ساتھ صحت بخش اجزاء سے خالی ہوتی ہیں۔  یہ ایک غیر متوازن مائکرو بایوم کا باعث بن سکتی ہیں، جو سوزش اور انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر کے صحت کے لیے کئی امراض کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

ساتھ ہی یہ تھکاوٹ اور وزن میں اضافے، ذیابیطس، موٹاپا اور امراض قلب کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

گلوٹین

گندم میں ایک اہم جز گلوٹن موجود ہوتا ہے جو اکثر لوگوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ دنیا کی بڑی آبادی گلوٹن کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے لہذا گلوٹن سے بھرپور غذا سے پرہیز کریں۔

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ غذائیں

یہ وہ جاندار ہیں، جن میں جینیاتی مواد یعنی ڈی این اے کو تبدیل کیا گیا ہے  جس کے لیے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی نہیں ہے اسی لیے معدہ ان غذاؤں کو ہضم نہیں کر سکتا جیسے بہت سی غیر نامیاتی ڈیری مصنوعات، پروسیسڈ فوڈز، گوشت، پولٹری مصنوعات، سویا اور مکئی۔

شکر

Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ چینی آنتوں میں موجود خراب بیکٹیریا کی ساخت میں عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔ یہ عدم توازن آنتوں میں سوزش اور اس سے وابستہ بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔  ان میں سوزش والی آنتوں کی بیماری، آٹو امیون ڈس آرڈر، دمہ اور الرجی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چینی کی زائد مقدار انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے، جو دل کی بیماری، ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرے کو جنم دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر