Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا شوگر کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟

Now Reading:

کیا شوگر کے مریض مونگ پھلی کھا سکتے ہیں؟

سردیوں کی سوغات مونگ پھلی کو ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے لیکن اکثر لوگوں کو نہیں معلوم کے یہ شوگر کے مریض کھا سکتے ہیں یا نہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 28 گرام مونگ پھلیاں کھانے سے جسم کو 161 کیلوریز، 7.31 گرام پروٹین، 4.57 گرام کاربوہائیڈریٹس، 26 ملی گرام کیلشیئم، 1.3 ملی گرام آئرن، 48 ملی گرام میگنیشم، 107 ملی گرام فاسفورس، 200 ملی گرام پوٹاشیم، 5 ملی گرام سوڈیم اور 0.93 ملی گرام زنک ملتے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ گریوں اور پھلیوں سے امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد

100 گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مونگ پھلی کو ایک محدود مقدار میں کھانے سے آپ کو جسم کی ضرورت کے مطابق پروٹین مل سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک بڑا زریعہ ہے، اس میں فائبر کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق مونگ پھل میں اومیگا 3، اومیگا 6، فائبر، تانبا ، فولیٹ، وٹامن ای، تھامین، فاسفورس اور میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

مونگ پھلی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہترین ہے اکثر شوگر کے مریض مونگ پھلی کے استعمال سے گریز کرتے ہیں مگر وہ یہ جان لیں کہ مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک انڈیکس والی خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے استعمال کے قابل بناتی ہے۔

یاد رہے کہ گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے، لیکن ذیابطیس کے مریضوں کو مونگ پھلی محدود مقدار میں اپنی خوراک میں شامل کرنی چاہیئے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر محدود مقدار میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔

وزن کم کرنے کیلئے بہترین

ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ سردیوں میں جب بےوقت بھوک لگے تواسنیکس کے طور پر اگر مونگ پھلی کھانی چاہیئے اس سے وزن میں کمی آتی ہے۔

مونگ پھلی فایبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امراضِ قلب

مونگ پھلی میں چکنائی بےحد کم ہوتی ہے اس لئے یہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہے یہ آپ کو دل کی بیماریوں جیسے  کولیسٹرول اور بلڈ پریشر سے دور رکھتی ہے اور ان کو بھی کنٹرول کرتی ہے، مونگ پھلی آپ کی دل کی صحت کے لئے بہترین ہے۔

Advertisement

طاقت و توانائی کا ذخیرہ

مونگ پھلی کو اگر توانائی کا ذخیرہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،اس میں لال، سفید گوشت، انڈے اور سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جو جسم کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر