
مکڑی کا کاٹنا ہمارے لئے کتنا خطرناک ہے؟
عام پائی جانے والی مکڑیاں کاٹ لیں تو زیادہ سے زیادہ خارش اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں۔
جی ہاں! کیونکہ ہم مکڑی کو دیکھ کر یہ ہرگز نہیں جان سکتے کہ یہ ہمارے لئے کتنی خطرناک ہے اس لئے مکڑی کے کاٹے کو نظر انداز نہ کریں۔
اکثر ہمارے اردگرد درختوں اور ویرانے میں زہریلی مکڑیاں بھی موجود ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے نہ صرف جلد پر شدید الرجی ہوتی ہے بلکہ یہ اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
دیگر ممالک میں مکڑی کاٹے تو کیا ہوتا ہے؟
برازیل اور اس جیسے دیگر کئی ممالک میں ایسی خطرناک مکڑیاں پائی جاتی ہیں جن کے ایک مرتبہ کاٹ لینے سے ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہواکی چادر اوڑھ کر پانی میں چھپنے والی مکڑی
اکثر اس قسم کی مکڑیاں ہمارے ملک کے جنگلات میں بھی پائی جاتی ہیں اس لئے کبھی اگر سیر پر جائیں تو ہوشیار رہیں۔
مکڑی کے کاٹنے سے انسان کی جلد پر ہونے والا نشان کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
مکڑی کے جسم میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو انسانی جلد کی اندرونی تہہ یعنی ایپی ڈرمس کو تباہ کر دیتا ہے، جس سے جسم کے دیگر ٹشوز اور خلیات ضائع ہونے لگتے ہیں اور ان کے اندر سے ایک ایسی رتوبت خارج ہوتی ہے جو کہ ہمارے نیورون سسٹم کو متاثر کرتی ہے۔
مکڑی کے کاٹنے سے کیسے بچا جائے؟
کبھی اگر مکڑی کا جالا صاف کریں تو اطمینان کر لیں کہ ہاتھ میں کوئی دستانہ یا پلاسٹک کی تھیلی لازمی پہنیں کیونکہ اس سے مکڑی کے جسم میں موجود کیمیکل انسانی جلد کو خراب نہیں کرتا۔
مکڑی کے جالوں سے دور رہیں اور اگر انہیں صاف کر رہے ہیں تو انہیں مکمل احتیاط کے ساتھ صاف کریں تاکہ آپ بھی اتنی بڑی مشکلات سے بچ سکیں۔
مکڑی کیسے کا ٹتی ہے؟
مکڑی کی ٹانگوں کے نیچے ایک ریشے دار رتوبت موجود ہوتی ہے جس کے اندر وہ اپنے انڈوں کو محفوظ رکھتی ہے، جوں ہی مکڑی اپنی ٹانگیں کسی نرم یا انسانی جلد کی سطح کے ساتھ چپکاتی ہے تو یہ وہاں پر اپنے نشان چھوڑ جاتی ہے، جس کا نتیجہ انسان کے جسم میں آئرن اور خون کی کمی کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔
مکڑی کس قدر نقصان دہ ہو سکتی ہے؟
مکڑی اگر آپ کے کان کے اندر گھس جائے تو یہ آپ کے دل کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News