Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان 6 آسان طریقوں سے کمر کے درد سے نجات پائیں

Now Reading:

ان 6 آسان طریقوں سے کمر کے درد سے نجات پائیں

کمر کے درد کی وجہ کوئی بھی ہو دن بھرکے معمول کے کام کی انجام دہی مشکل ہوجاتی ہے بلکہ بعض دفعہ تو اس کی شدت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ انسان چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں رہتا۔

 روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی کے دوران آپ نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جو کمر کے درد کی وجہ بنتی ہیں آج یہاں پر اس طرح کے درد سے نجات کے لیے چند آسان طریقے بیان کئے جارہے ہیں جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

متحرک رہیں

جسم کو دن بھر میں مناسب حرکت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جوڑوں کو متحرک رکھا جاسکے جبکہ پٹھوں کے ذریعے خون کی گردش ہوتی رہے اس طرح یہ سختی سے بچے رہتے ہیں جو درد کا باعث بنتی ہے۔ یہ عمل خاص طور پر ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے پٹھوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

کوشش کریں کہ کہیں قریب جانا ہوتو سواری پر نہ جائیں، لفٹ کی جگہ سیڑھیاں استعمال کریں، دفتر میں بہت دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں ہر دو گھنٹے بعد چہل قدمی کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں صرف گیارہ منٹ کی چہل قدمی آپ کی صحت کو بہتر بناکر عمر میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔

Advertisement

پہلو بدلتے رہیں

بہت زیادہ دیرتک ایک ہی انداز میں بیٹھنے سے گریز کریں بلکہ ہر چند منٹ بعد پہلو، بیٹھنے یا لیٹنے کا انداز بدلتے رہیں۔ اس طرح پٹھوں کے تناؤ سے بچیں رہیں گے۔ روز مرہ کے ایسے کام جیسے دروازہ کھولنا یا کوئی بیگ اٹھانا ہوتو اس کے لیے دوسرا بازو بھی استعمال کریں تاکہ وزن دونوں طرف برابر ہوسکے۔

توازن کو درست انداز میں رکھیں

جس طرح آپ اپنے جسم کو توازن میں رکھنے کرنے کے لیے پہلوؤں کو تبدیل کرتے ہیں، اسی طرح آپ کو ان حرکتوں میں عدم توازن کے بارے میں بھی آگاہ ہونا چاہیے اور ان کو درست کرنا چاہیے جس کا مطلب ہم آہنگی ہے۔ ان میں پیدل چلنا، دوڑنا، سائیکل چلانا وغیرہ شامل ہیں۔

جب آپ ایک ہی انداز سے یہ سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تواس طرح ریڑھ کی ہڈی پرتناؤ بڑھتا ہے جو کمر کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔سستی سے بچیں

سستی اور کاہلی جسمانی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں تو کوشش کریں کہ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور فارغ وقت میں سانس کی مشق کریں یہ دماغ کو متحرک کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔

Advertisement

حال میں رہیں

تحقیق کے مطابق، نفسیاتی دباؤ کمر کے درد کا ایک بنیادی عنصر ہے چونکہ زیادہ تر ذہنی تناؤ ماضی یا مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے تو حال یعنی لمحہ موجود میں رہنا سیکھیں اس طرح ذہنی تناؤ کم ہوگا۔ اس کے لیے یوگا اور مراقبہ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

متحرک رہیں

روزانہ معمول کے کام انجام دینا جیسے کہ دانت صاف کرنا اور نہانا تو اسی طرح کمر کودرد سے بچانے کے لیے بھی کچھ اقدامات کریں جیسے کہ ورزش یا یوگا کرنا تاکہ آپ کمر درد سے محفوظ رہ سکیں۔

اس کے  باوجود بھی اگر دن کے اختتام پر آپ کی کمر میں درد ہوتا ہے، تو سوچیں کہ کیا آپ نے ان سرگرمیوں کی مشق کی ہے جو اس درد کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ایک صحت مند جسم کے فروغ کے لیے ایک فعال، روزمرہ کی زندگی کا یہ طریقہ اختیار کرنا کمر کے درد کو دور رکھنے کی کلید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر