Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدلتے موسم میں ہونٹوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

Now Reading:

بدلتے موسم میں ہونٹوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

چہرے کی خوبصورتی میں ہونٹوں کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی ہماری آنکھیں اور بالوں کی، اگر ہمارے ہونٹ خشک اور پٹھے ہوئے ہونگے تو ساری خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔

 ہونٹ ہمارے چہرے کا ایک ایسا عضو ہیں  جو ہمارے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں ۔

آج ہم آ پ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

کہیں بھی جائے پانی ساتھ لے جائیں

جسمانی صحت کے حوالے سے پانی کی اہمیت سے سب ہی واقف ہیں یہ جہاں آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھے گا وہیں جلد اور ہونٹ کی بھی قدرتی نمی اور چمک کا بحال رکھے گا۔

Advertisement

ہونٹ پر زبان پھیرنا

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ مسلسل اپنی زبان ہو نٹوں پر پھیرتے رہتے ہیں ،اس طرح تھوک میں شامل عناصر ہونٹ کی بیرونی جو کہ حفا ظتی تہہ کہلاتی ہے کو بری طرح نقصان پہنچا کر ہوںٹ کی خشکی کا سبب بنتے ہیں۔

اس عمل سے گریز کریں اور ہونٹ پر لپ بام کا استعمال کریں۔

بہترین لپ بام کا انتخاب کریں

ایسی بام کا انتخاب کریں جس میں ہوںٹ کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے والے اجزا موجود ہوں، جیسے شہد کی مکھی سے حاصل ہونے والا موم، تخم ملنگا سے بنایا گیا مکھن، وٹامن ای اورناریل یا بادام کا تیل۔

اس کے ساتھ ہی پیٹرولیم جیلی اور ویسلین بھی کافی کار آمد ہیں۔

Advertisement

ایکسفولیٹ

ہونٹ کی رنگت اگر گہری ہونے لگے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایکسفولیٹ کی ضرورت ہے اس مقصد کے لیے چہرہ پر لگایا جانے والا اسکرب بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح ہونٹ پرسے مردہ جلد اترکر نئی جلد آنے لگے گی اور ہونٹ قدرتی گلابی نظر آئیں۔

حفاظت میں احتیاط سے کام لیں

سورج کی مضر شعاعیں چہرہ کے ساتھ ہوںٹ کی جلد کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتی ہیں کیوںکہ ہونٹ پر جلد کی باریک تہہ ہوتی ہے جس میں میلانن کم پایا جاتا ہے اسی لیے جب بھی گھر سے باہر جائیں چہرہ کے ساتھ ہونٹ کے لیے بھی سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ کے لیے ایسی پروڈکٹ یا لپ اسٹک کا انتخاب کریں جن میں ایس پی ایف 15 شامل ہو۔

میٹ لپ اسٹک کبھی کبھی

Advertisement

ایسے ہونٹ جو پہلے ہی کھردرے اور خشک ہوں ان کے لیے میٹ لپ اسٹک مزید نقصان کا باعث بنتی ہے۔

لہٰذا اس کے لگانے میں احتیاط سے کام لیں اور کبھی کبھار استعمال کریں، یا اس کے بجائے ایسی لپ اسٹک خریدیں جن میں وٹامن ای یا گلیسرین شامل ہو اور کبھی میٹ لپ اسٹک لگانا مقصود ہوتو پہلے لپ بام لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر