یہ 4 اچھی عادت اصل میں صحت کے لیے بری ہیں
صحت مند رہنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد کچھ مخصوص عادات کو اپناتی ہیں بلکہ یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا ہے وہ انہیں اپنا اصول بناکران پر سختی سے عمل کرتی ہے تاہم ان میں سے کئی بظاہر اچھی اور صحت کے لیے مفید دکھائی دینے والی عادات اصل میں صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں اگر ان پر طویل عرصے تک عمل کیا جائے۔
یہاں پر 4 ایسی ہی عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جو ہیں تو اچھی لیکن آپ کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روازنہ کی بنیاد پر صحت بخش غذا کے انتخاب کے لیے ان نکات کو ذہن میں رکھیں
بالوں کو زیادہ دھونا
کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کے بال چکنے اور بکھرے ہوئے دکھائی دیں کیونکہ بال بھی آپ کی شخصیت کو متاثر کن بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ موسم گرما کے دوران سر کی جلد پر پسینہ یا تیل کا آجانا معمول کا عمل تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اسے فوری صاف کرنے کے لیے سردھویا جائے یا شیمپوکیا جائے۔
ماہرین کے مطابق زیادہ تر شیمپو سلفیٹ جیسے کیمیکل سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جو بالوں کو خشک کرنے کے ساتھ کئی طرح کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ جبکہ بالوں کو زیادہ دھونے سے ان میں موجود قدرتی تیل بھی صاف ہوجاتا ہے جو بالوں کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے کوشش کریں کہ دن میں صرف ایک بار سر دھوئیں تاہم اگر آپ کو واقعی اپنے بالوں کو دن میں ایک سے زیادہ بار دھونے کی ضرورت ہے تو اس کے لیے سلفیٹ سے پاک شیمپو استعمال کریں۔
جلد پر براہ راست خوشبو کا استعمال
یہ بات درست ہے کہ پسینے کی بو ہر ایک کو بری معلوم ہوتی ہے اوراس کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جسم پر براہ راست ڈیوڈورینٹ یا پرفیوم کا استعمال کرتی ہیں یہ کیمکلز جلد کے مسامات کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر کئی مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد کے پی ایچ لیول کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے ان 6 سبزیوں کو کچا کھانے سے گریز کریں
کھانے کے فوراً بعد دانت برش کرنا
ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو ہر کھانے کے بعد اپنے دانتوں کو برش کرتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں اس طرح وہ اپنے دانتوں کا خاص خیال رکھ رہے ہیں تاہم، یہ عمل دانتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غذاؤں میں سائٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو دانتوں کی اوپری سطح پر حفاظتی تہہ کو کچھ وقت کے لیے کمزور کر دیتا ایسی صورت میں برش کرنا اسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین کسی بھی کھانے کے آدھے گھنٹے بعد برش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ہاتھوں کو باقاعدگی سے سینیٹائز کرنا
ہاتھوں کو بار بار ہینڈ سینیٹائزرسے صاف کرنا جلد کی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لیے جب ہاتھوں کو دھونے کی ضرورت ہوتو صابن اور پانی سے ہاتھوں کوصاف کریں۔ تحقیق کے مطابق ہینڈ سینیٹائزرمیں موجود بعض اجزاء کا طویل مدتی استعمال بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت پیدا کرسکتا ہے جو صحت کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
