Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے سے ہر طرح کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کریں

Now Reading:

چہرے سے ہر طرح کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کریں
چہرے

چہرے پر ہر طرح کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کریں

چہرے کی جلد اگر صحت مند ہوگی تو یہ ہموارچمکتی ہوئی دکھائی دے گی تاہم غیر متوازن غذا، نیند کی کمی اسٹریس اور آلودگی کی وجہ سے اس پر داغ دھبے اور چھائیاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔

خواتین کی کثیر تعداد اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں تاہم اس سے نجات کے لیے کچھ گھریلو طریقے بھی نہایت کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بے رونق چہرے کی چمک منٹوں میں بحال کریں

Advertisement

ایسا ہی ایک طریقہ گھر میں موجود عام اجزاء سے تیار کیا جانے والا ایک آمیزہ ہے جسے لیموں، ٹماٹراور شہد کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمیکلز سے پاک ہونے کے ساتھ چہرے کی جلد کے لیے نہایت موزوں ہے اور اسے کسی بھی وقت چہرے پر لگایا جاسکتا ہے۔

یہ تینوں اجزاء چہرے کے داغ دھبوں اور جھائیوں کو صاف کرنے کے لیے کس طرح مفید ثابت ہوتے ہیں جانتے ہیں۔

لیموں

Advertisement

صحت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کا حل اس پھل میں موجود نہ ہو یہ آپ کے حسن کو مزید بڑھانے میں کسی بیوٹی پراڈکٹ کی طرح کام کرتا ہے اس میں ایسے وٹامن موجود ہوتے ہیں جو جلد کی رنگت کوصاف کرنے اور چھائیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو کہ فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ داغ دھبوں اور جلد کی رنگت کو صاف کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جوان اور چمکدار جلد کو فروغ دیتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چہرے کی جلد کوایک نئی چمک اور دلکشی دینے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

شہد

شہد جلد کے خلیوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتی ہیں۔

اینٹی بلیمش فیس ماسک تیار کرنے کا طریقہ

Advertisement

اجزاء:

اس آمیزے کو تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں ایک  کھانے کا چمچ شہد،ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا گودااورآدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل ہیں۔

ہدایات:

ان تمام اجزاء کو ایک پیالی میں ڈال کراچھی طرح ملاکرچہرے پر لگائیں خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر